نیول اسپتال اوماڑہ میں ہیئرنگ ایڈ کمیپ،100 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیاگیا


نیول اسپتال اوماڑہ میں آڈیالوجسٹ نزہت شاہد مریض کا معائنہ کررہی ہیں
———————————————–

روٹری کلب اور تاج ویلفئر کے اشتراک سے منعقدہ کیمپ میں ادویات اور آلہ سماعت کی مفت فراہمی
اوماڑہ سمیت ملک بھر میں ایسے کیمپوں کا انعقاد کرینگے۔حنیف خان،ڈاکٹر فرحان عیسی،شاہد اختر راجپوت ودیگر

کراچی سے اوماڑہ پہنچنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم کا میزبانوں کے ہمراہ گراپ———————
————-
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیول اسپتال اوماڑہ بلوچستان میں روٹری کلب کراچی Bay نے تاج ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان نیوی کے اشتراک سے ناک،کان،گلے اور سماعت کے مسائل کی تشخیص کے لئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔جس میں کراچی کے سینیئر ڈاکٹرطاہرحسین خان،ڈاکٹر مہوش،ڈاکٹر فرحان،ڈاکٹر جاوید ،سینئرآڈیالوجسٹ شاہداختر راجپوت اور نزہت شاہد نے 100کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات سمیت سماعت سے متا ثرہ مریضوں آلہ سماعت فراہم کئے جبکہ ایک بچے کو علاج معالجہ کے لئے کراچی ریفر کرنے فیصلہ کیاگیا جس کے تمام اخراجات روٹری کلب کراچی اور نیول اسپتال اوماڑہ برداشت کریگا۔واضح رہے کہ اوماڑہ کی تاریخ میں اس نوعیت کا یہ پہلاطبی کیمپ تھا ۔اس موقع پر روٹری کلب کے ڈاکٹر فرحان عیسی نے خصوصی طورپر شرکت کی۔روٹرین حنیف خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اوماڑہ میں آئندہ بھی اس قسم کے کیمپوں کا انعقاد کیاجائے ہم تاج ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ مل کر ملک بھر میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔آڈیالوجسٹ شاہد اختر راجپوت نے کہاکہ روٹری کلب سمیت ہر ادارے کے ساتھ ملکر تاج ویلفیئر ٹرسٹ عوام کو سماعت کے مسائل سے چھٹکارہ اور ہرطرح کی طبی امداد کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔قبل ازیں کراچی کے سینئرڈاکٹرزاور ماہر ین آڈیالوجسٹ کی 6رکنی ٹیم روٹرین اسسٹنٹ گورنر حنیف خان کی قیادت میں اوماڑہ پہنچی تو نیول اسپتال کے ڈاکٹرزاورعملے نے انکااستقبال کیا۔ طبی کیمپ ایڈمرل ریٹائر ڈ تنویر احمد اور بریگیڈ ئر ریٹائرڈ مظفرحسین کی سرپرستی میں قائم کیاگیاتھا۔۔