روشن علی شیخ کی سرکاری منظرنامے پر واپسی ۔

صوبائی حکومت نے تعیناتی کے منتظر پی اے ایس گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 کے افسر روشن علی شیخ کو صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا ہے چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری سے ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن 12 دسمبر کو جاری کیا گیا

اور یہاں سے ڈاکٹر محمد نواز شیخ کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔روشن علی شیخ کا شمار سندھ کے تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے وہ ماضی میں سیکریٹری بلدیات اور کمشنر کراچی سمیت مختلف سرکاری عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں اپنا کام پوری لگن محنت اور ذہانت سے کرتے ہیں ۔اپنے شاندار

سرکاری کیریئر کے دوران وہ نہایت شاندار کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بعض بدقسمت واقعات کا شکار بھی ہوئے ہیں جن کی وجہ سے انہیں اور ان کے دوستوں کو کافی ذہنی اذیت اور الجھن کا سامنا کرنا پڑا ۔لیکن وہ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں پرعزم انسان ہی

بلند ارادے اور بلند ہمت رکھتے ہیں مشکلات اور پریشانیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں ہمت نہیں ہارتے گھبراتے نہیں ۔سرکاری منظر نامے میں بطور سیکرٹری ان کی واپسی ان کے بہی خواہوں کے لئے خوش آئند عمل ہے جبکہ ان کے مخالفین کے لیے پریشانی کا سبب ہو سکتی ہے