محکمہ خوراک میں کرپشن کے بے تاج بادشاہ کی داستانیں سندھ سے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد تک پہنچ گئیں۔ چیف سیکرٹری کو ایکشن لینے کی ہدایت

سندھ کا محکمہ خوراک کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے متعدد افسران ذاتی طور پر اس محکمہ کو بند کرنے کے حق میں ہیں اور وہ اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ اس محکمے میں کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ۔محکمہ خوراک سندھ میں کرپشن کے بے تاج بادشاہ کی داستانیں اب وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد تک پہنچ گئی ہیں اور وزیراعظم ہاؤس سے چیف سیکریٹری سندھ

کو باقاعدہ ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔اس حوالے سے روزنامہ امت میں سینئر صحافی ارشاد کھوکھر نے اپنی انویسٹیگیشن رپورٹ میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے حیران کن انکشافات کیے ہیں ۔
https://ummat.net/2020/12/06/news.php?p=news-12.gif

https://ummat.net/2020/12/06/page-1.php