اسکولوں کی بندش پر وزراء تعلیم متفق ہوگئے ہیں

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراء تعلیم اجلاس جاری ہے، کورونا کے باعث اسکولوں کی بندش پر وزراء تعلیم متفق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی بندش کے دورانیے پر گفتگو جاری ہے، ایک ماہ اسکولوں کی بندش کی تجویز وفاقی حکومت نے دی ہے۔

تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ

وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی صحت فیصل سلطان اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے
تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع
اسکولوں کی بندش سےمتعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا: شفقت محمود

اجلاس میں کورونا کیسز میں اضافے، تعلیمی سرگرمیوں پر اثرات اور دیگر اقدامات پر غور کیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں تعلیمی اداروں میں گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 82 فیصد رہی۔