پی ایچ ڈی کی این او سی ہماری کارکردگی کی اعلیٰ مثال ہے، ڈاکٹر فیض عباسی

داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ اور میٹلرجی اینڈ میٹریل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ’این او سی‘ جاری کردی ہے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا کہ انڈسٹریل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی این او سی کے بعد ایچ ای سی سے کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ اور میٹلرجی اینڈ میٹریل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی این او سی ہماری کارکردگی کی اعلیٰ مثال ہے۔