اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کیلئے فرائض کی انجام دہی کو محنت، لگن ،خلوص، احسن انداز سے انجام دیں گے۔

سعودی عرب (ناظم علی عطاری) ندیم اختر چوہدری صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب کا کہنا ہے کہ منسٹری آف اوورسیز گورنمنٹ آف پاکستان سے منظور شدہ ادارہ ہے اور دنیا بھر کی پاکستان ایمبیسیز کے ساتھ بحیثیت فوکل پرسن خدمات سرانجام دینے کیلئے منسٹری آف اوورسیز کی طرف سے نامزد ادارہ ہے،سعودی عرب کے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اوورسیز پاکستانیز کی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے، ان کا مزید کہنا تھا سفارہ پاکستان ریاض سعودی عرب میں نئے تعینات ویلفئیر اتاشی سی ڈبلیو (ون) نوید افضال ویلفیئر اتاشی سی ڈبلیو (ٹو) ملک محمد ابوبکر کو سعودی عرب جیسے عظیم ارض مقدسہ میں اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اورامید کرتے ہیں کے اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کیلئے فرائض کی انجام دہی کو محنت، لگن ،خلوص، احسن انداز سے انجام دیں گے۔اور سابقہ ویلفیئر اتاشیز عبدالشکور شیخ اور محمود لطیف جن کی خدمات کو بھی ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں،نئے تعینات ویلفئیر اتاشیز سابقہ ویلفیئر اتاشیز کی بہترین خدمات کو ناصرف جاری رکھیں گے بلکہ اس میں مزید بہتری کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ندیم اختر چوہدری صدرسعودی عرب نے یقین دہانی کرائی ہےکہ ہمیشہ کی طرح ہمارا ہر قسم کا تعاون ان اتاشیز کے ساتھ بھی جاری رہے گا،اور سعودی بھر میں موجود ہمارا ادارہ ہیلتھ ،ایجوکیشن، سوشل ویلفیئر، لیگل سپورٹ وغیرہ اور دیگر متعلقہ خدمات سفارہ پاکستان کے تعاون سے مسلسل جاری رکھے گا۔