وعدہ کرتا ہوں عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، جوبائیڈن

انتخابات میں جنہوں نے میرے حق میں یا خلاف ووٹ دیا، میں سب کا صدر ہوں گا، امریکہ کی قیادت کا اعزاز بخشنے پر عوام کا شکرگزار ہوں۔ صدارتی انتخابات میں نومنتخب امریکی صدر جوزف آر بائیڈن کا ٹویٹ
نو منتخب امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا، جنہوں نے میرے حق میں ووٹ دیا یا خلاف ووٹ دیا، میں سب کا صدر ہوں گا،امریکہ کی قیادت کا اعزاز بخشنے پر عوام کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام نے منتخب کرکے امریکہ کی قیادت کا اعزاز بخشا ہے۔
وعدہ کرتا ہوں کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ جنہوں نے میرے حق میں یا خلاف ووٹ دیا،ان سب کا صدر ہوں گا۔ میرے سامنے بڑے مشکل کام ہیں، لیکن میں عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا

امریکا کے صدارتی انتخابات میں جوزف بائیڈن 273 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ امریکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
جوبائیڈن کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ صرف 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکے۔ جوز ف جوبائیڈن کی جیت پر امریکا بھر میں جشن کا سماں ہے، جوبائیڈن کے حامی سڑکوں پر اور ولمنگٹن میں نکل آئے ہیں، بھرپور انداز میں جشن اورآتشبازی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے

جوبائیڈن کے ساتھ ساتھ ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس جو کہ پہلی جنوبی ایشیاء کی اور پہلی سیاہ فارم خاتون ہیں، امریکا کی نائب صدر منتخب ہوگئی ہیں۔
کملا ہیرس کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے، جبکہ ان کے والدین کا تعلق بھارت اور جمیکا سے تھا۔ 55 سالہ کملا ہیرس ریاست کیلیفورنیا کی سابق اٹارنی جنرل بھی رہ چکی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ سیاہ فارم کو منتخب کرنا عوام نے فیصلہ دیا ہے کہ سابق صدر باراک اوباما بھی سیاہ فارم تھے لیکن موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفید فارم ہونے پر ان کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔
موجودہ صدر بھی مساوی نظام کے حامی ہیں۔جو کہ ڈیموکریٹ کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تاحال الیکشن نتائج ماننے سے انکاری ہیں، ان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی ہے۔ جوبائیڈن بھی اپنی جیت کا جشن نہ منائیں۔ انہوں نے جوبائیڈن کی جیت سے ایک گھنٹہ قبل ہی اپنی جیت کا اعلان کیا کہ وہ بھاری اکثریت سے الیکشن جیت چکے ہیں۔ لیکن اس کے برعکس منجھے ہوئے سیاستدان جوبائیڈن انتہائی پرامید رہے اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک کوئی جیت کا اعلان نہیں کیا۔ جو کہ ان کی بطور صدر مستقبل کی ٹھہراؤ والی سیاست کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
————————–

آپ کا شکریہ کہ مجھے امریکہ کا نائب صدر منتخب کیا
کاملا ہیرس کا امریکی عوام سے پہلا خطاب
———–

کملا ہیرس اب کامیابی کا دوسرا نام بن چکی ہیں۔کیونکہ یہ امریکہ نہ صرف پہلی خاتون نائب صدر ہیں بلکہ سیاہ فام خاتون نائب صدر بھی ہیں۔انہوں نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے امریکہ کے نائب صدر کی نشست اپنے نام کی ہے۔امریکی الیکشن کا رزلٹ کچھ دن تاخیر سے آیا کیونکہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھاندلی کا الزام عائد کر دیا تھااور اس حوالے سے سپریم کورٹ بھی رجوع کر لیا ہوا تھا۔
امریکہ کے الیکشن میں پہلی بار تاریخ رقم ہوئی ہے کہ ایک سیاہ فام خاتون نائب صدر منتخب ہو گئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اگرچہ نتائج ماننے سے انکار کیا مگر سپریم کورٹ نے ان کی درخواست کارجدکر دی تھی۔امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے اپنے عوام سے خطاب کیااور عوام کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ ان کے حقوق کا تحفظ کریں گی۔
جمہوریت کے تحفظ کی کوششیں قربانیاں منگتی ہیں اور ہم نے ہمیشہ یہ قربانیاں دی ہیں۔

یہ ملک ممکنات کا ملک ہے۔ہمارے ملک نے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ اپنے آپ کو پہچانو اور دوسرے کی طرف توجہ نہ دو۔محنت کرو اور لگن میں جتے رہو۔میں ملک کی معیشت اور دیگر امور میںوفادار،محنتی اور اچھا کام کروں گی۔میں اپنی قوم کو مضبوط کروں گی اور ہر قسم کے معاملات سے نکالوں گی۔اب امریکی تیار ہیں۔ہم اپنے ملک کو محفوظ رکھیں گے اور امریکیوں کے حقوق کا بھی تحفظ کریں گے۔
کملا ہیرس نے اپنے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کے سامنے امریکہ کے نئے صدر جوبائیڈن کے آنے کا وقت ہے لہٰذا تالیں بجا کر انہیں ویلکم کہیں۔کملا ہیرس کی دعوت کے بعد امریکہ کے نئے صدر اسٹیج پر پہنچے اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کملا ہیرس مبارکباد کی مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے تاریخ رقم کر دی ہے۔