امریکن صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس امیدوار کی فتح پیش نظر پاکستان بھر کے گدھا مالکان میں خوشی کی لہر

سکھر (مختیار شامی)امریکن صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس امیدوار کی فتح کے روشن امکانات کے پیش نظر پاکستان بھر کے گدھا مالکان میں خوشی کی لہر،امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے انتخابی نشان گدھے کے حوالے سے لفظ گدھا سب سے زیادہ سرچنک کیا گیا اس دوران گدھے کے حوالے سے باقاعدہ بحث ومباحثہ بھی کیے گئے اور سوشل میڈیا پر دونوں انتخابی نشان کو لے کر بحث و مباحثے کیے جا رہے ہیں،خیر سگالی
نیور سروے کے مطابق کراچی کے مختلف حلف علاقوں میں میں گدھوں کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے جن سے باربرداری کے کام کے علاوہ ریس لگانے کا کام بھی لیا جاتا ہے، ملیر اور لیاری دو بڑے مرکز ہیں جہاں پر گدھوں کا کاروبار وسیع پیمانے پر کیا جاتا ہے اس کے علاوہ ملتان حیدرآباد، نواب شاھ کے علاقوں میں بھی اعلی نسل کے گدھے پائے جاتے ہیں ،گدھا مالکان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں گدھے کےانتخابی نشان نے فتح حاصل کی ہے ہمیں اس لیے زیادہ خوشی ہوئی ہے کہ ہمارے اہل خانہ کی روزی روٹی کا بندوبست گدھے کی کمائی سے ہی ہوتا ہے گدھے کے امیدوار نے اسی نشان کو
اپنا انتخابی نشان بنایا ہے اس کا مطلب ہے کہ امریکہ میں گدھے کی ڈیمانڈ زیادہ ہے،اور لازمی طور پر دنیا کا طاقتور ترین صدر اپنے دفتر میں اپنے انتخابی نشان گدھے کو آویزاں کرے گا،اور امریکی عوام نے گدھے کو عزت دی اس طرح پاکستان میں بھی گدھے کو عزت دی جائے، اور ماہانہ طور پر گدھے کی ریس کو قومی سطح پر انعقاد کرایا جائے