تھری ڈی پرنٹر سے بنی دنیا کی سب سے چھوٹی کشتی

سائنسدانوں نےتھری ڈی پرنٹنگ اور دوسری جدید ٹیکنالوجی سے دنیا کی سب سے چھوٹی کشتی تیار کی ہے، یہ انسانی آنکھ سے بھی دکھائی نہیں دیتی کیونکہ اس کی جسامت صرف 30 مائیکرو میٹر ہے۔
ہالینڈ کی لائڈن یونیورسٹی نے کشتی نما یہ شے ایک تحقیقی منصوبے کے تحت بنائی ہے جس میں ایسے مختصر روبوٹ بنانے تھے انسانی جسم یا خون کی رگوں میں دوڑ سکیں۔ ایسے روبوٹ کو بہت سے طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ لکڑی کی کشتی کا یہ انتہائی مختصر ماڈل تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا ہے جو ایسے پرنٹراور اس کی ٹیکنالوجی کی افادیت کو ظاہر کرتا ہے