ٹام اینڈ جیری جیسی حرکتیں کرنے والے چوہا اور بلّی

معروف کارٹون ٹام اینڈ جیری نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے، چین سے حقیقی ٹام اینڈ جیری کی مزاحیہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ٹام یعنی بلی اور جیری یعنی چوہے کو ایک دوسرے کو تنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کبھی بلی چوہے کے پیچھے بھاگ رہی ہے تو کبھی بلی چوہے سے بچتی پھررہی ہے اور جب بلی تھک کر لیٹ گئی تو چوہے نے اسے گدگودیاں کرنا شروع کردیں۔

ٹام اینڈ جیری آج بھی پوری دنیا میں انتہائی مقبول ہے، یہ بچوں کی ٹی وی پر جاپان سے لے کر پاکستان تک ہر جگہ دکھایا جاتا ہے اور اب ان پر بنی ایک نئی موبائل فون گیم کے چین میں 100 ملین سے زیادہ صارفین بھی موجود ہیں۔