میڈیا انڈسٹری کے اس شدید طرح بحران کے موقع پر ایمرا باڈی نے ایک اور تاریخی اور عملی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے

الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا)کے صدرمحمدآصف بٹ اور ایمرا سیکرٹری سلیم شیخ و ایمراباڈی نے20،اکتوبر2020تک ایمرا ویب ٹی وی کے لئے رپورٹرز، کاپی ایڈیٹر، اسائمنٹ ایڈیٹر، این ایل ای، کیمرہ مین اور سے درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے بے رو،گار دوستوں کو ترجیح دی جائیں گی

ایمرا ویب ٹی وی میں کام کرنے والے ایمراممبران جو الیکٹرانک میڈیا میں کام کرنےکا 4 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔
وہ ایمرا ویب ٹی وی کے لئے اپنی درخواست ایمرا سنٹر پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم لاہور میں جمع کرواسکتے ہیں۔ ایمرا ویب ٹی وی میں جاب کی اہلیت کے لئے سینئرز بیوروچیف پرمشتمل 11 رکنی کمیٹی فیصلہ کرےگی۔جس میں ترجیحی بنیادپر ایمراممبران کو 3 ماہ کے لئے روزگار کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں گے اور ان کو معقول معاوضہ دیا جائے گا۔ اور ہر 3 ماہ بعد ایمرا ویب ٹی وی میں کام کے لئے نئے دوستوں کو موقع فراہم کیا جائے گا۔تاکہ بے روزگاری اور مشکل حالات میں دوستوں کے باعزت روزگار کا سلسلہ جاری ہوسکے۔حالیہ کوویڈ-19وباءکے باعث ایمرا کا یہ منصوبہ التواء کا شکار تھاایمراباڈی نے کرونا وائرس میں کمی آنےکےبعد اس پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم سیاست پر نہیں کام پر یقین رکھتے ہیں

جاری کردہ؛

ایمراسیکرٹری انفارمیشن
شفیق شریف وایمرامیڈیاسیل
ایمرامیڈیاسنٹرپنجاب فٹبال اسٹیڈیم لاہور