پارک لین، ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس : آصف زرداری پرفرد جرم عائد

پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز میں احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کیس کی سماعت کی۔ آ صف زرداری عدالت میں پیش ہوئے ۔ سماعت کے آغاز پر ریفرنس میں شریک ملزمان کی حاضری لگائی گئی، جبکہ گزشتہ سماعت پر غیر حاضر ملزم شیر علی بھی عدالت میں پیش ہوا۔
احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت پارک لین میں19 جبکہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنسز میں 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ۔ تاہم سابق صدر نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔عدالت نے دونوں ریفرنسز میں فردجرم کی کاپیاں ملزموں کو فراہم کردیں، سابق صدر آصف زرداری فردجرم کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت سے روانہ ہوگئے۔
احتساب عدالت نے 28 ستمبر کو میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری ،فریال تالپور سمیت تمام ملزمان پر پہلے ہی فرد جرم عائد کر چکی ہے ، تاہم عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی اور پارک لین ریفرنس میں ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی تھی ۔]

Courtesy gnn news