عمران خان حکومت کے پاس اپنی عزت بچانے کے سوا کچھ نہیں بچا اسکے وزراءجھوٹے بیانات دیکر وہ عزت بھی گنوا نا چاہتے ہیں

سکھر( )پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کے پاس اپنی عزت بچانے کے سوا کچھ نہیں بچا اسکے وزراءجھوٹے بیانات دیکر وہ عزت بھی گنوا نا چاہتے ہیں ، ن لیگ کے قائدین و کارکنان نے ہمیشہ وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی سمیت ملک کی مظلوم عوام کو ہر ممکن ریلف فراہم کرنے کیلئے محنت کی ہے ، مظلوم عوام کو ن لیگ کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سمیت دیگر قائدین انشاءاللہ عوام کے سامنے ایک بار پھر سرخرو ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ سکھرکے ضلعی سیکریٹریٹ میں منعقد ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس مں ضلعی جنرل سیکریٹری محمداعظم خان،جوائنٹ سیکریٹری یو نس راجپوت،انفارمیشن سیکریٹری گل حسن کھوسو،کوآرڈینیٹر عبدالفتاح ابڑو،سینیئر رہنما محمدیامین عباسی،کاشف عباسی،سکھر سٹی کے آرگنائزر خالدآرائیں ،ڈپٹی آرگنائزر عدنان راجپوت،تعلقہ روہڑی کے صدر فھیم گرگیج،اخلاق ہاشمی،شیرمحمدالرو،ذوالفقار علی و دیگر عہدے دروں نے شرکت کی شرکاءاجلاس نے سکھر شہر کے شہری مسائل اور انکے حل کیلئے تبادلہ خیال اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید میرانی کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی آمد آمد ہے لیکن انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سوئی گیس انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس پریشر میں کمی توہے اب لوڈ شیڈنگ بھی شروع کر دی گئی جس کی وجہ ناصرف گھریلوں سرگرمیاں بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہیں شکایات کے باجود سوئی گیس انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ، شرکاءاجلاس کا کہنا تھا کہ سکھر شہر سندھ کا تیسرا بڑا شہر ہے لیکن افسوس انتظامی امور دیکھتے ہوئے لگتا ہے سکھر کو تباہ و برباد کرنے کی سازش کی جا رہی ہے شہر میں صاف پینے کے پانی کی قلت ، ڈرینج سسٹم ناکارہ ، صفائی کا فقدان ہے سکھر انتظامیہ شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام دیکھائی دیتی ہے ن لیگ شہری مسائل کے حوالے سے جلد ایک اہم اجلاس طلب کرکے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تحریک کا اعلان کریگی ۔