غیرملکی سرمایہ کاری میں مزید تیزی آئیگی، علی جہانگیر

سفیر برائے بیرونی سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید تیزی آئےگی، بائیکیا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے بائیکیا میں 13ملین ڈالر کی سرمایہ کاری نہایت اہم پیشرفت ہے جو ملکی معیشت پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے

جو دیگر ممالک کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کریگا۔ نیپرز،پروسس وینچرز جیسے شراکت داروں کی پاکستان میں آمد سے ملک میں مزید سرمایہ آئے گا اور یہ بہت سے دیگر ٹیکنالوجی سے متعلق سرمایہ داروں کی توجہ حاصل کریگا۔ٹرانسپورٹ سروس کے


شعبے میں 13 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملک کے متوسط طبقے کو سستی اور غیر معمولی سروس میسر آئے گی۔تین شہروں کراچی،راولپنڈی اور لاہور جہاں بائیکیا مصروف عمل ہے وہاں کی آبادی 30 ملین لوگوں پر مشتمل ہے۔ تینوں شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سروس موجود ہے لیکن یہ شہری

سینٹرز دنیا میں پانچویں بڑے آبادی والے ملک کی معیشت کو چلاتے ہیں۔ موٹر بائیکس ڈسٹری بیوٹرز، کوریئرز، ای کامرس ریٹیلیرز اور ریستورانوں کے لیے سامان کی نقل و حمل اور تقریباً تمام اشیا نقد وصول کرنے کے حوالے سے اہم ہے اور یہ دنیا میں ا ن ممالک میں ہے جہاں کم بینک ہیں