سعودی عرب : عمرہ اور زیارات پر عائد پابندی کل سے ختم کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے سات ماہ بعد مرحلہ وار عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے، عرب میڈیا کے مطابق عمرہ کی اجازت تین مرحلوں میں دی گئی ہے۔

پہلا مرحلہ 4 اکتوبر سے شروع ہوگا، جس میں سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو عمرہ کی اجازت ہو گی۔ چھ ہزار معتمرین یومیہ عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر سے شروع ہوگا جس میں سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو عمرہ، زیارت اور نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

دوسرے مرحلے میں پندرہ ہزار معتمرین یومیہ عمرہ ادا کریں گے، چالیس ہزار افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے۔ مسجد نبویؐ کی گنجائش کے 75 فیصد تک نمازیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔تیسرے مرحلے میں یکم نومبر سے سعودی عرب سے باہر رہنے والے مسلمانوں کو بھی عمرہ کی اجازت ہو گی، بیس ہزار معتمرین یومیہ عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے جبکہ ساٹھ ہزار لوگوں کو مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

دنیا بھر سے روزانہ بیس ہزار افراد عمرے کیلئے حجاز مقدس جاسکیں گے۔ عمرہ کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کےاقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے گا

Courtesy hum news