صدرآزاد جموں کشمیر سردار مسعودخان اورعبدالرشیدترابی سے کراچی پریس کلب کے سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کی ملاقات

صدرآزاد جموں کشمیر سردار مسعودخان اورعبدالرشیدترابی سے کراچی پریس کلب کے سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کی ملاقات
ملاقات کے دوران کراچی پریس کلب کے وفد نے صدر آزاد جموں کشمیراور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی سے کراچی پریس کلب کے سیکرٹری ارمان صابر اور جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران کراچی پریس کلب کے وفد نے صدر آزاد جموں کشمیر کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر سردار مسعود خان نے کہاکہ کراچی پریس کلب نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدو جہد آزادی اور حق خود ارادیت کے لئے آواز اٹھائی ہے۔ آزاد جموں کشمیر کی حکومت نے ہمیشہ آزادی صحافت کی حمایت کی ہے اور اظہار کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔سیکرٹری کراچی پریس کلب ارمان صابر نے صدر آزاد جموں کشمیر کو کراچی پریس کلب کے دورے کی دعوت دی،صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ وہ بہت جلد کراچی پریس کلب کا دورہ کریں گے۔کراچی پریس کلب کے وفد نے صدر آزاد کشمیر سرادار مسعود خان اور چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی کو کراچی پریس کلب کا ششماہی نیوز لیٹربھی پیش کیا۔

عبدالرحمن
0321-2115504
سیکرٹری
پریس اینڈ پبلی کیشنز کمیٹی
کراچی پریس کلب