آئندہ واٹربورڈ میں ملازمت کیلئے ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین کے اہل بچوں کوترجیح دی جائے گی


کراچی ( ) وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پرآئندہ واٹربورڈ میں ملازمت کیلئے ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین کے اہل بچوں کوترجیح دی جائے گی،ملازمت کے دوران وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو فوری نوکری فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں،ملازمین کو قواعد کے مطابق حاصل طبی سہولیات کی بہتر فراہمی کیلئے واٹربورڈ کی اجتماعی سوداکار یونین سمیت تمام یونینز سے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں، یہ با ت ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے ملاقات کیلئے آنے والے پیپلز لیبر یونین واٹربورڈ کے عہدیداران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین کے قواعدوقوانین کے مطابق اہل بچوں کو ملازمت میں ترجیح دینے کے خواہش مند ہیں، جلد اس سلسلے میں وزیربلدیات سے باضابطہ احکامات لیئے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ دوران ملازمت وفات پانے والے واٹربورڈ ملازمین کے بچوں کو فوری طور پر ملازمتیں


دینے کیلئے ضروری احکامات جاری کیئے جاچکے ہیں جن پر ہر تین ماہ بعدباقاعدہ عملدآمد بھی ہورہا ہے،ایسے دیگر مرحوم ملازمین کے بچوں کو بھی جلد نوکری فراہم کردی جائے گی پیپلز لیبریونین کے جزل سیکریٹری محسن رضا کے مطالبہ پر ایم ڈی واٹربورڈنے اعلان کیا کہ واٹربورڈ ملازمین کوقواعد کے مطابق حاصل طبی سہولیات کی بہتر فراہمی کیلئے واٹربورڈ کی سی بی اے سمیت دیگر یونینز سے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں،جن پر غور خوض کے بعد عملدرآمد کیا جائے گا،ضرورت ہوئی تواس ضمن میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جس میں تمام یونینز کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ملازمین کی ترقیوں کیلئے قوائد کے

md water board asad ullah khan

مطابق سینیئرٹی لسٹیں تیار کی جارہی ہیں،اس سلسلے میں واٹربورڈ کے آؤٹ اسٹیشنز کے ملازمین کے تحفظات پر بھی غور کیا جائے گا،اس موقع پر پیپلز لیبر یونین کے جزل سیکریٹری محسن رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واٹربورڈ ملازمین دن رات شہر کی خدمت کرتے ہیں خصوصاً کرونا جیسی جان لیواوبا،شدیدبارشوں اورتہواروں کے دوران واٹربورڈ ملازمین نے جانفشانی سے شہر اور شہریوں کی خدمت کی اور تمام ترمشکلات کے باوجود شہر میں فراہمی ونکاسی آب کا نظام بحال رکھا،واٹربورڈ کے تمام ملازمین ادارے کے

استحکام اور نیک نامی کیلئے ہمہ وقت سرگرم رہتے ہیں،ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہونا چاہیئں،انہوں نے کہا کہ شہریوں خصوصاً واٹربورڈ اور ادارے کے ملازمین کے مفاد میں واٹربورڈ انتظامیہ کو پیپلز لیبر یونین کی غیر مشروط

حمایت حاصل رہے گی،ا س موقع پر دیگر کے علاوہ پیپلز لیبر یونین واٹربورڈ کے صدر لیاقت مگسی،خورشید مہدی، یعقوب حسین، مشتاق حسین،معشوق لغاری اور دیگر عہدیداران اورکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی،قبل ازیں پیپلز لیبر یونین کے عہدیدارا ن اور کارکنان نے ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کو منیجنگ ڈ ائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،انہوں نے اسداللہ خان کو پھولوں کے ہار اور سندھ کی روایتی اجرک پہنائی اور گلدستے پیش کیئے۔
ہینڈ آؤٹ نمبر20-10/kwsb/pro/01/01
رضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر،
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ