کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا دنگل آج 18 دسمبر کو سجے گا۔ صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری، خزانچی اور لائبریرین کی نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔ رکن منیجنگ کمیٹی کی گیارہ نشستوں کے لیے بھی اِنتخاب ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج سٹی کورٹ میں منعقد ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کے فرائض ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی عبد النعیم میمن سرانجام دے رہے ہیں۔صدارتی نشست پر عامر نواز وڑائچ ، جی ایم کورائی، وقار عالم عباسی اور اسد اللہ شاہ راشدی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔نائب صدر کے لیے عامر شہزاد،عرفان علی ،محمد ہارون، محمد عرفان، نذیر شر، سعید احمد، شیر بانو اور بیرسٹر عذیر غوری امیدوار ہیں۔ جنرل سیکریٹری کی سیٹ پر رحمان کورائی،محمد ارشد شر، عمران عزیز،آصف کوریجو، محمد شاہد، طارق آرائیں اور ممتاز خان تنولی میدان میں ہیں۔جوائنٹ سیکریٹری بننے کے لئے ریاض کورائی، لیاقت گبول،حسینہ تبسم، فدا حسین، وسیم اعوان ، سلمیٰ بی بی اور نظام الدین چنہ امیدوار ہیں۔خزانچی کی نشست پر براجمان ہونے کے لیے عبد الباسط ، مختیار سوڈھر، کاشف بلوچ اور سلمیٰ پنجہ آزمائی کرینگے۔لائبریرین کے امیدواروں میں فہیم علی منگی، عمران یونس اعوان,غلام اسحاق چاچڑ،حمیرا فاروقی اور فرحانہ صدیقی شامل ہیں۔ممبر منیجنگ کمیٹی کی گیارہ نشستوں کے لیے 51 امیدوار میدان میں ہیں۔

ملیر بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ملیر کورٹ میں ہوں گئے، انتخابات میں 1700 ووٹرز وکلا اپنا حق رائے داہی استعمال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ملیر کورٹ میں منعقد ہوں گے، صدراتی نشست پر 5 امیدواروں آمنے سامنے ہوں گے جن میں حیدر بخش انصاری، ارشاد علی شر، لطف اللہ سیلرو، سردار خان سیال اور سید احمد علی شاہ شامل ہیں۔ اسی طرح نائب صدر کی نشست پر بھی 5 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جن میں جمیلہ میمن، کرم اللہ سولنگی، میرعلی نواز جاگیرانی، مجیب الرحمان راجپر اور شوکت علی بھنڈ شامل ہیں۔ جنرل سیکریٹری کی نشست پر 4 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے جن میں اظہر علی ثمر، فیض حسین سمو، مجیب الرحمان مشہوری اور شبانہ کاظمی شامل ہیں۔ جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر 4 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے جن میں عبدالصمد، مشتاق احمد راجپر، نظیر احمد گورڑ اور صدام حسین ڈومکی شامل ہیں۔ خزانچی کی نشست پر 3 امیدوار امتیاز علی مغل، محمد موسیٰ کولاچی اور شیراز احمد بھٹی آمنے ہوں گے۔ لائبریرین کی نشست پر 4 امیدوار اقرا خان، روبی اعجاز، سردار احمد کھوسو اور ذیشان احمد قاضی میدان میں ہیں۔ ممبر منیجنگ کمیٹی کے لئے 19 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ انتخابات میں 1700 ووٹرز وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
Load/Hide Comments



























