انڈیگو کی پرواز میں تاخیر پر مسافر ایئرپورٹ پر گدا لے کر پہنچ گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارت میں پروازوں کی تاخیر پر لوگوں کی جانب سے دلچسپ میمز بنائی گئیں اور ان پوسٹوں نے لوگوں تفریح کا نیا طریقہ فراہم کردیا۔
ایک پوسٹ نے سب کی توجہ مبذول کرلی جہاں مسافر کو گدے کے ساتھ ٹرمینل میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔
تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر ایک ہاتھ سے گدا اٹھائے اور بیگ تھامے ایئرپورٹ میں داخل ہورہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھروسے کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ بنگلورو میں لیپ ٹاپ لے جانے سے کہیں زیادہ میٹریس لے جانا اہم ہوجاتا ہے، انڈیگو نے لوگوں کی ترجیحات بدل دی ہیں۔
تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ اس نے انڈیگو کی فلائٹ بک کی تھی اور یہ 18 گھنٹے کی تاخیر کے لیے تیار ہے۔


























