
کراچی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا گیا
کراچی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کو حراست میں لے لیا۔
کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں نے احتجاج کیا تھا، حلیم عادل شیخ اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ مظاہرے کیلئے پہنچے تھے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ کروانے پر یہ مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
========================
بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں: جیل ذرائع
راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں۔
جیل ذرائع کے مطابق ہفتہ میں ایک بار بانیٔ پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی کروائی جاتی ہے، اڈیالہ جیل میں ایک بیرک کے 6 کمرے بانیٔ پی ٹی آئی کے زیرِ استعمال ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کو ٹی وی اور اخبار کی سہولت موجود ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ہفتہ میں ایک بار باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے، باہر سے دیسی مرغی اور مچھلی میں منگوائی جاتی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں جیل مینوئیل کے مطابق کروائی جاتی ہے۔
بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحت مند ہیں، اڈیالہ جیل حکام
جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کی حدود میں آنے والے ہر شخص کی ملاقات کروائی جاتی ہے، اڈیالہ جیل کی حدود سے باہر کا معاملے کی جیل انتظامیہ ذمہ دار نہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت سے متعلق اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے آگاہ کیا تھا۔
اڈیالہ جیل حکام کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحت مند ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔
جیل حکام کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔
======================























