سیکریٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ اینڈ سیکریٹری کالجز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ ندیم الرحمان میمن نے لاڑکانہ پہنچ کر حمید بھٹو، ندیم بھٹو ، رفیق بھٹو اور اسلم بھٹو سے انکے چھوٹے بھائی نوجوان صحافی محمد سلیم بھٹو کی تعزیت کی

سیکریٹری انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ اینڈ سیکریٹری کالجز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ ندیم الرحمان میمن نے لاڑکانہ پہنچ کر حمید بھٹو، ندیم بھٹو ،

رفیق بھٹو اور اسلم بھٹو سے انکے چھوٹے بھائی نوجوان صحافی محمد سلیم بھٹو کی تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اس موقعے پر لاڑکانہ ڈویژن کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور کالیج ڈپارٹمنٹ کے سینیئر افسران کی بڑی تعداد موجود تھی 28 نومبر 2025
=======================

صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ترجیح ہے، اویس لغاری
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں تمام شعبوں میں بہتری کے اقدامات جاری ہیں، صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ترجیح ہے۔

انھوں نے یہ بات صارفین کی سہولت کیلئے اسلام آباد میں 118 سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وزارت توانائی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، بجلی صارفین کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وزارت توانائی میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ نئے سسٹم میں ہماری ایک ایک غلطی سامنے آئے گی۔