
لاڑکانہ، رپورٹ محمد عاشق پٹھان
تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی نگرانی میں آفیسز کلب لاڑکانہ میں جاری پاکستان انٹر بورڈ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2025 کا چیمپئن تعلیمی بورڈ لاہور قرار پایا۔ فائنل میچ میں تعلیمی بورڈ لاہور کی کھلاڑیوں حمنا ارشاد، فاطمہ خان، نور النساء اور سمہٰہ نوید نے فیڈرل تعلیمی بورڈ اسلام آباد کی کھلاڑیوں عائشہ ملک، مروا اور حریم مروا کی ٹیم کو 0–2 سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا۔
تیسرے نمبر کی پوزیشن کے میچ میں تعلیمی بورڈ مردان نے تعلیمی بورڈ شہید بے نظیر آباد کو 0–2 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان انٹر بورڈ گرلز چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن تعلیمی بورڈ لاہور، دوسری پوزیشن فيڊرل تعلیمی بورڈ اسلام آباد اور تیسری پوزیشن تعلیمی بورڈ مردان نے حاصل کی۔
رنگا رنگ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر لاڑکانہ ڈویژن طاہر حسین سانگی تھے۔ تقریب میں شریک دیگر معزز مہمانوں میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیر خیر محمد شیخ، چیئرمین تعلیمی بورڈ لاڑکانہ خالد حسین مہر، سابق صدر بیڈمنٹن سندھ نثار اللہ شیخ، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن تعلیمی بورڈ لاڑکانہ حاجی محمد رمضان جمالي، ڈائریکٹر اسپورٹس مردان بورڈ محمد صابر، ڈائریکٹر اسپورٹس مردان بورڈ آسيا، ڈائریکٹر اسپورٹس مالاکنڈ بورڈ اکرام خان، سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ایس ایم بی بی گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن لاڑکانہ خادم حسین گوپانگ، سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ایس ایم بی بی گورنمنٹ گرلز کالج نئوديرو نيلم کھوکھر، سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ انیلا ابڑو, سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ ایجوکیشن کالج سکھر مسرت علی میمن, ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد محمد عامر جمالي, زاہد علی گاڈھی اور واجد علی شامل تھے۔
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں میں میڈلز، سرٹیفکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
آج کی ایمپائرنگ کے فرائض نيلَم کھوکھر، خادم حسین گوپانگ اور مسرت علی میمن نے انجام دیے، جبکہ اختتامی تقریب میں خوبصورت ٹیبلو او پی ایف پبلک اسکول لاڑکانہ کی طالبات نے پیش کیا۔























