
بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 408 رنز کی شرمناک شکست ،بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، 518 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 140 رنز پر اؤٹ ہو گئی ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کی شاندار کارکردگی یادگار فتح ۔ بھارتی کرکٹ شائقین کو زبردست دھجکا مایوسی اور غصہ عروج پر ہے بھارتی میڈیا بھی بھارتی کرکٹرز پر برس پڑا ۔ بھارتی کپتان اور ٹیم کے کھلاڑیوں پر شدید تنقید ۔ بدترین کارکردگی بدترین شکست ۔ جنوبی افریقہ کے بالرز کی شاندار پرفارمنس کے سامنے بھارتی بلے بازوں کے ہاتھوں کے طوے اڑ گئے ۔بیٹنگ کرنا بھول گئے ۔اپنے ہی گھر میں اپنی ہی ہوم گراؤنڈ پر مہمان کھلاڑیوں کے ہاتھوں شرمناک کارکردگی کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں پر زبردست تنقید ہو رہی ہے

ٹیسٹ میچ کے سکور کارڈ پر ایک نظر ڈالیں تو ساری کہانی اسانی سے سمجھ میں ا جاتی ہے جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 489 اور پھر 260 رنز پانچ کھلاڑی اؤٹ پر اننگ ڈکلیئر کی جبکہ بھارتی ٹیم پہلی اننگ میں 201 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور دوسری اننگ میں بمشکل 140 رنز ہی جوڑ سکی اس طرح جربی افریقہ نے یہ ٹیسٹ میچ 408 رنز سے جیت کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا ۔جنوبی افریقہ کے بالر سائمن ہارمر نے چوتھی اننگ میں 37 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کی مجموعی طور پر میچ میں نو کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا فاسٹ بالر بمراہ کو پورے ٹیسٹ میچ میں صرف دو وکٹیں ملیں یا دیو نے چار کھلاڑیوں کا اؤٹ کیا ہے جدیجا کو پہلی ننگ میں دو اور دوسری میں چار وکٹیں ملی جنوبی فریقہ کے کھلاڑیوں نے تمام شعبوں میں بھارت کو اؤٹ کلاس کر کے شاندار فتح حاصل کی

نیوزی لینڈ کے بعد اب جنوبی افریقہ بھی بھارت کو اس کی سرزمین پر ’کلین سوئپ‘ کرنے کے لیے تیار ہے، گوہاٹی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔
جنوبی افریقہ کے ہاتھوں گواہاٹی ٹیسٹ میں بھارت پر واضح طور پر شکست کا خطرہ منڈلا رہا ہے، بھارت لگاتار دوسرے سال اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے خطرے سے دوچار نظر آرہا ہے، 549 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی چوتھے دن کھیل ختم ہونے تک صرف 27 رنز پر 2 وکٹیں گرچکی ہیں۔
پانچویں اور آخری دن جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کو جیت کے لیے 522 رن درکار ہونگے، بھارت ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے میں بھی کامیاب رہا تو وہ سیریز میں تو شکست سے دوچار ہوجائیگا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے ہی بھارتی سرزمین پر ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری لیے ہوئے ہے اور ٹیسٹ میچ میں بھی اس کی فتح کے یقینی آثار نظر آرہے ہیں۔
جنوبی افریقہ نے گوہاٹی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 489 رن بنائے تھے، سینورن متھوسامی نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 109 رنز اسکور کیے جبکہ مارکو جانسن نے بھی 93 رنز بناکر ان کا ساتھ دیا، جواب میں بھارت پہلی اننگز 201 رن پر آل آؤٹ ہوگیا۔
جنوبی افریقہ نے بھارت کو فالو آن کروانے کے بجائے دوسری اننگز میں خود بلے بازی کی اور 5 وکٹ پر 260 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی، پہلی اننگز میں 288 رنز کی سبقت کے ساتھ جنوبی افریقہ نے بھارت کو ٹیسٹ جیتنے کےلیے 549 رنز کا ہدف دیا تھا۔
چوتھے دن کھیل ختم ہونے پر نائٹ واچ مین کلدیپ یادو 4 رنز اور سائی سدرشن 2 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں، جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو نانسن اور سائمن ہارمر نے اس اننگز میں ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
خیال رہے کہ ایشیا کی سرزمین پر 400 یا اس سے زیادہ رنز کا ہدف ٹیسٹ میں کبھی حاصل نہیں کیا گیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ 2010 سے ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 4 ہی مرتبہ 400 یا اس سے زیادہ رنز کا ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا گیا ہے۔























