
🌟 خسرہ اور روبیلا کے بارے میں اہم معلومات
منسلکہ / درج ذیل معلومات والدین کو خسرہ اور روبیلا کے بارے میں درست اور ضروری آگاہی فراہم کرنے کے لیے مرتب کی گئی ہیں، تاکہ وہ جاری خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران اپنے بچوں کی لازمی ویکسینیشن یقینی بنا سکیں۔
پاکستان میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 17 سے 29 نومبر 2025 تک چلائی جا رہی ہے۔ 💉
اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
💧 اس مہم کے دوران مخصوص اضلاع میں پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ لہٰذا اپنی قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پیدائش سے پانچ سال تک کے تمام بچے پولیو کے دو قطرے ضرور پیئیں۔
📍 یہ ویکسین مندرجہ ذیل جگہوں پر دستیاب ہوگی:
✅ سرکاری مراکزِ صحت
✅ منتخب عارضی مراکز
✅ اسکولوں اور مدارس میں
یاد رکھئے! اگر آپ کے بچے کو پہلے ہی خسرہ اور روبیلا کی ویکسین لگ چکی ہے، تب بھی قومی خسرہ و روبیلا مہم کے دوران بچے کو دوبارہ ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ قوتِ مدافعت مزید مضبوط ہو۔
📞 مزید معلومات کے لیے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کی صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر مفت کال کریں۔
#YesToMRvaccine























