
وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایکسلیریٹڈ ڈیجیٹل لرننگ پروگرام (اے ڈی ایل پی) کے فیز ٹو کی تقریب
تقریب کا موضوع: “مل کر ترقی کی جانب بڑھیں: سندھ کو متحرک کریں تاکہ کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ رہ جائے”
سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن کے تعاون سے پروگرام منعقد کیا ہے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
تقریب میں ملک کے نامور صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی، سلطان الانا، بدر ویلانی، خرم شہزاد اور دیگر شریک


وزیر تعلیم سید سردار شاہ، سیکریٹری تعلیم زاہد عباسی، ایم ڈی ایجوکیشن فاؤنڈیشن گھنور لغاری، ٹیچ دی ورلڈ کے شفیق خان، ارشد انیس اور دیگر پروگرام میں موجود
پروگرام میں ڈیجیٹل مائیکرو اسکولز میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی بھی شرکت، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
سندھ میں ہر بچے تک تعلیم پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے، چاہے وہ کتنی ہی دور دراز بستی میں کیوں نہ ہو،مراد علی شاہ 
ڈیجیٹل مائیکرو اسکولز نے ثابت کیا ہے کہ کم وقت میں بڑی تعلیمی پیش رفت ممکن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ہم عزم کرتے ہیں کہ سندھ کا کوئی بچہ مستقبل کی دوڑ سے پیچھے نہیں رہے گا،سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ایکسلیریٹڈ ڈیجیٹل لرننگ پروگرام (اے ڈی ایل پی) کی تقریب سے خطاب
پروگرام کا موضوع ہے کہ مل کر ترقی کی جانب بڑھیں: سندھ کو متحرک کریں، وزیراعلیٰ سندھ
ہمیں اسکول سے باہر ہر بچے کو ڈیجیٹل مائیکرو اسکول میں شامل کرنا ہے،سید مراد علی شاہ 
سندھ میں ایکسلیریٹڈ ڈیجیٹل لرننگ پروگرام اگست 2023ء میں شروع کیا گیا ، وزیراعلیٰ سندھ
اے ڈی ایل پی کا مقصد دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کی مساوی رسائی یقینی بنانا ہے، مراد علی شاہ
ڈیجیٹل مائیکرو اسکولز اور گیم بیسڈ لرننگ سے بچوں کو تیز رفتار تعلیم دی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اے ڈی ایل پی کے تحت ہر بچے کی کارکردگی ایپس کے ذریعے مانیٹر کی جاتی ہے، سید مراد علی شاہ
ایک مائیکرو اسکول چھ ہفتوں کے اندر ایک مختصر مکانی جگہ میں قائم کیا جا سکتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
عام طور پر مائیکرو اسکول کمیونٹی کے اندر سے کرائے پر لی جاتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ہر مائیکرو اسکول میں 100 اسکول سے باہر بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے، سید مراد علی شاہ
دو خواتین سہولت کار چار شفٹوں میں بچوں کو پڑھاتی ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
پروگرام سات سال اور اس سے زائد عمر کے اسکول سے باہر بچوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا، مراد علی شاہ
اے ڈی ایل پی بچوں کو غیر خواندگی سے بنیادی خواندگی تک لانے کا مؤثر پل ہے، وزیراعلیٰ سندھ
فیز ون میں 100 ڈیجیٹل مائیکرو اسکولز قائم کیے گئے،سید مراد علی شاہ
سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پروگرام کا آغاز ہوا، وزیراعلیٰ
پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل لرننگ پائلٹ سندھ میں جاری ہے، سیدمراد علی شاہ
فی بچہ لاگت آغاز میں 3350 جبکہ آپریشنز میں 2700 روپے ہے، وزیراعلیٰ سندھ
تھرڈ پارٹی جائزے میں پروگرام کی شاندار کارکردگی کی تصدیق ہوئی ہے، سید مراد علی شاہ
گیم بیسڈ لرننگ سے خواندگی و عدد شناسی میں واضح بہتری آئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
جانچ سے ثابت ہوا کہ لڑکیاں تمام مضامین میں لڑکوں سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہیں، مراد علی شاہ
اے ڈی ایل پی میں 53.49 فیصد لڑکیاں اور 46.51 فیصد لڑکے شامل ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
پائلٹ فیز کے 10 ہزار بچوں میں سے 2940 بچے مرکزی اسکولوں میں داخل ہو چکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
پروگرام نے تمام اہداف، سنگ میل اور ٹائم لائنز مکمل کیں ہیں، سید مراد علی شاہ
طلبہ کی حاضری میں بہتری اور والدین میں ڈیجیٹل تعلیم کی قبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ
12 سے 15ماہ میں بچوں کی انگریزی، اردو اور عدد شناسی میں نمایاں بہتری ہوتی ہے، سید مراد علی شاہ
کبھی اسکول نہ جانے والے بچوں کو چند دنوں میں سیکھتے دیکھنا واقعی بڑی خوشی کی بات ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ڈیجیٹل مائیکرو اسکولز کم اخراجات میں نمایاں نتائج دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اے ڈی ایل پی فیز II میں مزید 100 مائیکرو اسکولز کا قیام 26-2025ء میں ہوگا، مراد علی شاہ
آئندہ سال 27-2026ء میں مزید 100 مائیکرو اسکولز شامل کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
ابتدائی 100 مائیکرو اسکولز اپنے 30 ماہ کے نفاذی دورانیے کے مطابق جاری رہیں گے، مراد علی شاہ
توسیع سے مجموعی طور پر 30 ہزار اسکول سے باہر بچوں کو تعلیم ملے گی،سید مراد علی شاہ
حکومتی سرپرستی اور بورڈ نگرانی بشمول فیلڈ سپورٹ سے پروگرام مزید مضبوط ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اے ڈی ایل پی ٹیکنالوجی اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری کی کامیاب مثال ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ڈیجیٹل جدت اور کمیونٹی شمولیت سے سندھ میں تعلیمی انقلاب ممکن ہو رہا ہے، سید مراد علی شاہ
اے ڈی ایل پی کی توسیع سے مزید بچے سیکھیں گے، ترقی کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ
پروگرام ایک محفوظ، روشن اور تعلیم یافتہ سندھ کی بنیاد رکھ رہا ہے،سید مراد علی شاہ
عبدالرشيد چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 21 نومبر 2025ء
ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن کے سی ای او شفیق خان کا تقریب سے خطاب
ہمارا سب سے بڑا مسئلہ اسکول سے باہر بچوں کی بہت بڑی تعداد ہے، شفیق خان
ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن کی پوری توجہ اسکول سے باہر بچوں کے مسئلے کے حل پر ہے، شفیق خان
ہم اساتذہ کی کمی کو گیم پر مبنی نصاب کے ذریعے پورا کرتے ہیں، جو ٹیبلیٹس پر فراہم کیا جاتا ہے
اسکولوں کی کمی ہم اپنے مائیکرو اسکول ماڈل سے حل کرتے ہیں، ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن سربراہ
مائیکرو اسکول چند ہفتوں میں اور بہت کم لاگت میں قائم کیے جا سکتے ہیں، شفیق خان
سندھ حکومت کے تعاون سے ہم 18 ماہ سے بھی کم وقت میں 125 ڈیجیٹل اسکول قائم کرنے میں کامیاب ہوئے، شفیق خان
عبدالرشيد چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#SindhCMHouse























