سندھ میں ڈینگی کی شدت برقرار

سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق ہو گئے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی سے ایک شخص کراچی اور 2 افراد حیدرآباد میں جاں بحق ہوئے۔

محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔