
سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں مسافر بس نے اسٹاپ پر کھڑے مسافروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، حادثے کے وقت بس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔
سویڈش پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی تاہم بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک عینی شاہد خاتون نے بتایا کہ حادثے سے چند لمحے قبل وہ بھی اسٹاپ پر ہی کھڑی تھی، جیسے ہی وہ دوسری بس پر سوار ہوئی تو ایک ڈبل ڈیکر بس اسٹاپ پر کھڑے مسافروں پر چڑھ دوڑی۔
==============================
امید ہے کہ سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا: امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس وَن میں صحافیوں سے گفتگو کی۔
اس دوران ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ آپ آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد سے ملاقات کرنے والے ہیں؟ ملاقات کے مقاصد کیا ہیں؟ اس پر امریکی صدر نے کہا کہ یہ ملاقات سے بڑھ کر ہے۔
صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا ابراہیمی معاہدے اس بات چیت کا حصہ ہوں گے؟اس پر ٹرمپ نے کہا کہ ابراہیمی معاہدے بھی بات چیت کا حصہ ہوں گے۔
ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ایف 35 طیاروں کی ڈیل جلد متوقع
صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے سعودی عرب کو ایف 35 طیارے فروخت کا فیصلہ کیا ہے؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ سعودی عرب بہت سے طیارے خریدنا چاہتے ہیں، ہم بہترین طیارے بناتے ہیں، بہترین میزائل بناتے ہیں، آپ نے دیکھا جب ہم نے ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب بہت سارے لڑاکا طیارے خریدنا چاہتا ہے۔























