سعودی عرب میں طائف کی عقبہ، الھدا سڑک کو دونوں سمتوں سے مینٹینس ورک کیلیے پیر سے بدھ (10 سے 12 نومبر) تین دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپیشل فورس فار روڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ یہ بندش تین دن تک صبح نو سے شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔
رپورٹس کے مطابق ’یہ اقدام مینٹینس ورک کے دوران سڑک استعمال کرنے والوں کی سیفٹی کو یقینی بنانے کیلیے ہے۔‘
رواں برس جنوری کے آغاز میں بھی روڈ جنرل اتھارٹی نے میٹنیس ورک کیلیے الھدا سڑک کو دو ماہ تک عارضی طور پر بند رکھا تھا۔























