خبرنامہ نمبر8284/2025
تربت 31 اکتوبر ۔ یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے طلبہ و اساتذہ نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے گنز (Ganz) کا مطالعاتی و تحقیقی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ساحلی ماحولیاتی نظام (Coastal Ecosystem) کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ ساتھ مائیکروبائیولوجی کے عملی تربیتی پروگرام کے تحت ساحلی مٹی، پانی، پودوں اور دیگر حیاتیاتی عناصر کے نمونے جمع کرنا تھا۔تحقیقی ٹیم کی قیادت شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر جہانگیر خان اور فیکلٹی ممبر محترمہ زمیرا نے کی دورہ میں طلبہ کو فیلڈ سیمپلنگ، نمونوں کے تحفظ (Preservation Techniques) اور مائیکروبائیولوجیکل تجزیہ (Microbiological Analysis) کے عملی مراحل سے روشناس کرایا گیا یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق، محدود وسائل کے باوجود وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت میں یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کو فیلڈ بیسڈ لرننگ (Field-Based Learning) اور عملی تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ نظری اور عملی تعلیم (Theory & Practice) کے درمیان موجود خلا کو کم کیا جا سکے اس طرح کے مطالعاتی دورہ طلبہ کی سائنسی تجزیاتی صلاحیتوں، تحقیقاتی رویے اور ماحولیاتی فہم کو فروغ دیتے ہیں۔یہ سرگرمیاں انہیں اپنی تھیورٹیکل معلومات کو حقیقی حالات میں آزمانے کا موقع فراہم کرتی ہیں، جو مستقبل میں تحقیقی اور پیشہ ورانہ میدان میں ان کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا مائیکروبائیولوجی اور ماحولیاتی علوم میں اس طرح کے فیلڈ اسٹڈیز نہ صرف تعلیمی نصاب کو تقویت دیتی ہیں بلکہ طلبہ میں تحقیق، مشاہدہ، اور سائنسی سوچ کے رجحان کو بھی فروغ دیتی ہیں شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے طلبہ و اساتذہ نے اس تعلیمی سرگرمی کے انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے محدود وسائل کے باوجود عملی تربیت کے مواقع فراہم کیے اور طلبہ کو جدید سائنسی رجحانات سے روشناس کرانے کے لیے بھرپور تعاون کیا۔
Load/Hide Comments























