کوئٹہ، 31 اکتوبر ۔انٹیگریٹڈ سروس ڈلیوری منصوبے کے تحت نئے تعینات عملے کا تعارفی اجلاس صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر انعام الحق اور پروگرام برائے زچہ و بچہ صحت کی صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر گل سبین اعظم کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں یونیسف کے ڈاکٹر امیری، امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر نور حسین گچکی، ایس بی سی آفیسر ضیائ الرحمن، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر ظفر ابڑو، NSTOP ٹیم لیڈ ڈاکٹر سمیٰ ترین، یونیسف کے ڈاکٹر محمد نعیم، سینئر فیلڈ آفیسر سی ڈی سی ڈاکٹر عبدالعزیز اور پولیو یونیسف کے ایس بی سی آفیسر عبدالباسط نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی و ضلعی سطح پر آئی ایس ڈی ٹیم کے کردار، ذمہ داریوں اور باہمی رابطہ کاری کے طریقہ کار پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روٹین امیونائزیشن، زچہ و بچہ صحت (MNCH)، غذائیت (Nutrition) اور پولیو کے خاتمے کے اقدامات کو مربوط خدمات (Integrated Service Delivery) کے تحت مزید مو¿ثر انداز میں آگے بڑھایا جائے تاکہ عوام تک صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اس موقع پر صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر انعام الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحت عامہ کے تمام پروگراموں میں مربوط حکمتِ عملی وقت کی اہم ضرورت ہے آئی ایس ڈی پروگرام صوبائی و ضلعی سطح پر صحت کے نظام کو موثر رابطہ کاری کے ذریعے مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ پروگرام برائے زچہ و بچہ صحت کی صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر گل سبین اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ زچہ و بچہ صحت، ویکسینیشن اور غذائیت جیسے پروگراموں کا انضمام بلوچستان میں بنیادی صحت کے نظام کو مزید موثر بنائے گا۔ آئی ایس ڈی ٹیموں کو فیلڈ میں مربوط خدمات کی فراہمی پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔ اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ آئی ایس ڈی پروگرام کے تحت جاری اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے فالو اَپ اجلاس نومبر کے وسط میں منعقد کیا جائے گا۔
























