میرپورخاص کی تحصیل میرواہ گورچانی میں فلاحی تنظیم کی جانب سے 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
میرپورخاص کی تحصیل میرواہ گورچانی میں فلاحی تنظیم کی جانب سے 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد تفصیلات کے مطابق ہو شربا مہنگائی کے دور میں غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں تو شادی جیسا اہم فریضہ سر انجام دینا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوتا رہا ہے-ایسے میں ایک بین الاقوامی فلاحی تنظیم “بندہ خدا”عرصہ دراز سے غریب ،نادار اور مستحق لوگوں کی اجتماعی شادی کروا رہے ہیں-گزشتہ روز ٹی آئی کے(T I K) کے تعاون سے بندہ خدا تنظیم کی جانب سے ضلع میرپورخاص کے مختلف دیہاتوں سے آئے 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی سادہ مگر پروقار تقریب میرواہ گورچانی کے مقامی ہال میں مزہبی عقیدے کے مطابق سر انجام پائی- نو بیہاتی دلہنوں کو جہیز بھی دیا گیا جس میں ضرورت زندگی کی تمام اشیاء شامل تھی جبکہ شادی کی تقریب میں شریک مہمانوں کو پُرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا-اس موقع پر تقریب کے منتظمین زمان جعفری،منصور جعفری ،نواز علی،راحب علی میرانی،فرمان سموں اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے دور میں غریب اور مساکین اور مستحق لوگ اپنی بیٹیوں کی شادی نہیں کرا سکتے بندہ خدا تنظیم وقتاً فوقتاً اجتماعی شادیاں کروا کر مایوس لوگوں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خلق خدا کی خدمت ہی حقیقی عبادت ہے اس موقع پر نکاح کے بعد نو بیہاتے جوڑوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں-