پاکستانی مڈوائف نیہا منکانی کو معروف میگزین ٹائم کی ٹائم 100 کلائمٹ لسٹ 2025 کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان کی تنظیم ماما بے فنڈ نے کراچی کے ساحلی علاقوں بشمول بابا آئی لینڈ پر شمسی توانائی سے چلنے والے کلینک قائم کیے ہیں، جو شدید موسمی حالات اور بجلی کی بندش کے باوجود مادران اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال جاری رکھتے ہیں۔
گزشتہ برس اس کلینک میں چار ہزار سے زائد قبل از ولادت طبی ملاقاتیں ہوئیں جبکہ دو سو سے زائد بچوں کو نوزائیدہ نگہداشت یونٹس میں علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔
نیہا منکانی نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلی اور صحت کی سہولیات کی کمی سے متاثرہ کمیونٹیز کی نمائندگی عالمی سطح پر کمزور ہے، خواتین اس بحران کی سب سے زیادہ متاثر ہونے کے باوجود سب سے زیادہ تخلیقی حل پیش کرتی ہیں، لیکن اکثر فیصلے سازی کے عمل سے خارج رہتی ہیں۔ویٹامن اور سپلیمنٹس خریدیں
ماہرین کے مطابق ماما بے فنڈ کی کارکردگی اس بات کا پیغام ہے کہ صحت اور موسمیاتی انصاف ایک دوسرے کے متقابل نہیں بلکہ ہم آہنگ ہیں، تنظیم کی جانب سے دی جانے والی سہولیات میں دریا کنارے مچھیرے برادریوں کے لیے صحت کی سہولیات، بوٹ ایمبولینس خدمات اور مستقل نظام کی ترقی شامل ہیں، جنہوں نے نیہا منکانی کو عالمی سطح پر تسلیم کروایا۔























