وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، 38 محکموں کی کارکردگی رپورٹ پیش، لائیو محکمہ لائیو اسٹاک پہلے ، محکمہ خزانہ دوسرے جبکہ اربن پلاننگ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تیسرے نمبر پر رہے

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی محکموں کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ 38 محکموں کی کارکردگی کا جائزہ 644 مختلف پیمانوں پر کیا گیا بریفنگ کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کارکردگی کے لحاظ سے سرفہرست رہا، محکمہ خزانہ دوسرے جبکہ محکمہ اربن پلاننگ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تیسرے نمبر پر آیا محکمہ قانون چوتھے اور محکمہ زراعت پانچویں نمبر پر رہا کارکردگی کے اعتبار سے کمزور محکموں میں محکمہ لوکل گورنمنٹ پہلے، ویمن ڈویلپمنٹ دوسرے اور بین الصوبائی رابطہ تیسرے نمبر پر قرار پائے لیبر اینڈ مین پاور چوتھے جبکہ سی ایم آئی ٹی پانچویں نمبر پر شامل رہے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے محکموں کے سربراہان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کمزور کارکردگی والے محکموں کے سیکرٹریز کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی وزیرِ اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس کے ذریعے عوامی مسائل بتدریج کم کئے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے تندہی، دیانت داری اور تسلسل کے ساتھ کام کرنا ہوگا میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ تمام محکمے سروس ڈلیوری، فیصلہ سازی اور انتظامی امور میں شفافیت کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے مسائل کوئی باہر سے حل نہیں کرے گا، ہمیں خود ذمہ داری اٹھانی ہوگی وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار بڑھا کر عوام کو جلد ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ عوامی اعتماد کو مضبوط کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی صرف اچھی حکمرانی اور پالیسیوں کے مؤثر عملدرآمد سے ہی ممکن ہے اجلاس کے آغاز میں بھاگ ناڑی میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی گئی،