نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی مرحوم خالد اقبال کی اہلیہ نے وفاق اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیخلاف سینیئر سول جج شرقی کی عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی مرحوم خالد اقبال کی اہلیہ نے وفاق اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیخلاف سینیئر سول جج شرقی کی عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر دعوی میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت 5 کروڑ 99 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کیا جائے۔ اکتوبر 2024 کو سینیئر صحافی کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا۔ سڑک پر موجود گڑھوں سے بچنے کے دوران ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ این ایچ اے کی غفلت اور مرمت نا کرنے کے باعث حادثہ رونما ہوا تھا۔ ہائی ویز کی مرمت اور ٹریفک کے لئے محفوظ بنانا این ایچ اے کی ذمہ داری ہے۔ مرحوم خالد اقبال گھر کے واحد کفیل تھے، انتقال کے بعد اہل خانہ شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔ جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت وفاق اور این ایچ اے کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔