وزیرِ صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ لاہور کی 122 منتخب یونین کونسلز میں 3 نومبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران چار ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو fIPV ضرور لگوائیں

وزیرِ صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ لاہور کی 122 منتخب یونین کونسلز میں 3 نومبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران چار ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو fIPV ضرور لگوائیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بار کی ویکسین بچوں کی قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے اور عمر بھر کی معذوری سے بچاتی ہے۔ انہوں نے والدین سے مکمل تعاون کی اپیل کی۔
وزیراعلیٰ کی فوکل پرسن عظمیٰ کاردار نے وائرس کی گردش کے باعث بار بار ویکسینیشن کو ضروری قرار دیا۔ سربراہ پنجاب پولیو پروگرام عدیل تصور کے مطابق نومبر fIPV اور دسمبر کی پولیو سے بچاو کے قطروں کی مہم میں ہر بچے تک پہنچنا اولین ترجیح ہے۔
#EndPolioNow #PolioFreePakistan #VaccinesWork #HealthForAll