مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ ایف سی ڈی او کی ڈائریکٹر کی کمیونیکیشن آفیسر محترمہ تارا گوئٹلی نے آج سندھ گورنمنٹ پرنٹنگ پریس میوزیم کراچی کا دورہ کیا

کراچی، 30 اکتوبر — مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ ایف سی ڈی او کی ڈائریکٹر کی کمیونیکیشن آفیسر محترمہ تارا گوئٹلی نے آج سندھ گورنمنٹ پرنٹنگ پریس میوزیم کراچی کا دورہ کیا۔اس موقع پر کنٹرولر فہیم قریشی نے انہیں سندھ گورنمنٹ پرنٹنگ پریس میوزیم کی تاریخ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
محترمہ تارا گوئٹلی نے میوزیم کی تاریخ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں طباعت کی تاریخ کے بارے میں جاننا اور یہاں استعمال ہونے والی پرانی مشینیں دیکھنا ایک شاندار تجربہ تھا۔انہوں نے کنٹرولر فہیم قریشی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پرنٹنگ میوزیم کی تاریخ کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔