گوادر یونیورسٹی کے طلباء کے لیے نئے مواقع ، ہینگینگ کمپنی کی جانب سے روزگار اور اسکالرشپ پروگرام کا اعلان۔

گوادر یونیورسٹی کے وفد کا رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان کی سربرائی میں چینی کمپنی ہینگینگ کے سی ای او مسٹر لیاو لونگتائی سے ملاقات ، ملاقات میں طلباء و فارغ التحصیل افراد کے لیے روزگار اور میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپ کے مواقع پیدا کرنے پر بات چیت ہوئی۔ مسٹر لیاو نے گوادر یونیورسٹی کی جانب سے تعلیمی و صنعتی روابط کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہینگینگ کمپنی گزشتہ ایک سال سے اپنی پیداوار جاری رکھے ہوئے ہے اور تیزی سے وسعت اختیار کر رہی ہے، جس سے گوادر کے نوجوانوں کے لیے بے شمار روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ سی ای او نے مزید اعلان کیا کہ ہینگینگ کمپنی باصلاحیت طلباء کو میرٹ کی بنیاد پر اسکالرشپس فراہم کرے گی تاکہ ان کی علمی و پیشہ ورانہ ترقی میں مدد مل سکے۔ انہوں نے گوادر یونیورسٹی کے تعاون سے ایک جاب فیئر کے انعقاد کی تجویز بھی دی تاکہ ویٹرنری سائنسز، مینجمنٹ اور کمپیوٹر سائنس کے شعبوں سے فارغ التحصیل طلباء کو بھرتی کیا جا سکے۔ اس موقع پر مسٹر مصیب (پی ایس ٹو پرو وائس چانسلر، گوادر یونیورسٹی) اور مسٹر عبدالرزاق (پروجیکٹ ڈائریکٹر، ہینگینگ کمپنی) بھی موجود تھے۔ گوادر یونیورسٹی نے ہینگینگ کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور تعلیمی و صنعتی اشتراک، نوجوانوں کے روزگار کے فروغ اور خطے کی تعلیمی و سماجی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اجرا کردہ:
نصیر محمد
پبلک ریلیشنز افیسر
گوادر یونیورسٹی