پی ٹی آئی میرپورخاص ڈویژن کے صدر آفتاب حسین قریشی کے بھتیجے ارسلان سرور قریشی حادثے میں جاں بحق، نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک.

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
پی ٹی آئی میرپورخاص ڈویژن کے صدر آفتاب حسین قریشی کے بھتیجے ارسلان سرور قریشی حادثے میں جاں بحق، نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک.
گذشتہ رات چونا فیکٹری کے قریب پیش آنے والے حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ارسلان سرور قریشی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے، زرین گارڈن مسجد میں نمازِ جنازہ ادا، تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پاکستان تحریکِ انصاف میرپورخاص ڈویژن کے صدر آفتاب حسین قریشی کے بھتیجے ارسلان سرور قریشی گزشتہ رات چونا فیکٹری کے قریب پیش آنے والے حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج انتقال کر گئے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ زرین گارڈن مسجد میں ادا کی گئی جس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت پارٹی کے متعدد عہدیداران، کارکنان، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، وکلا، تاجر برادری، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکائے جنازہ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ بعد ازاں مرحوم کی تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔