
امیرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
مئیر عبدالروف غوری کا حالیہ بارشوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار مختلف شاہراہوں پر اسفالٹ پیچ ورک کام کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق مئیر عبدالروف غوری نے نڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں میں شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹوٹ پھوٹ کے سبب شہریوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھا جس کے لیے بارشوں کے فوری بعد میری جانب سے وعدہ کیا گیا تھا مون سون بارشوں کے سیزن کے اختتام پر اسفالٹ روڈ کا کام شروع کردیا جائے گا انھوں نے کہا کہ فوری طور کارپوریشن انجنئیرنگ محکمے کو کام کی ہدایت جاری گئی جس میں انڈر گراؤنڈ پل کے اطراف شاہراہ اسٹیشن۔ چوک پوسٹ آفس چوک مارکیٹ چوک بلدیہ روڈ سنیت دیگر روڈز شامل ہیں جہاں اسفالٹ پیچ ورک کا کام شروع کردیا گیا مئیر عبدالروف غوری کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ شہر کی تمام شاہراہوں پر روزانہ صفائی ستھرائی کے ساتھ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جاسکے جس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا مئیر عبدالروف غوری نے شہریوں سے کہا کہ شہر میں جلد ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا جس میں واٹر سپلائی اسکیموں روڈز ڈرینج نالوں کا کام سمیت دیگر کام جلد شروع کئے جائیں گے مئیر عبدالروف غوری کی جانب سے حالیہ بارشوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار شاہراؤں کے کاموں کے آغاز پر شہریوں تاجروں کی جانب سے شکریہ خراج تحسین پیش کیا























