چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ڈینگی صورتحال پر اہم ہنگامی اجلاس
اجلاس میں تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ، اور محکمہ صحت کے افسران شریک
صوبے کے تمام ٹائون میونسیپل آفیسر بھی وڈیو لئنک کے زریعے اجلاس میں شریک
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا ڈینگی کیسز میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار
چیف سیکریٹری سندھ کی محکمہ صحت کو ڈینگی رپورٹنگ کو مؤثر بنانے کی ہدایت
چیف سیکریٹری سندھ نے ہر ضلع میں کنٹرول روم قائم کرنے اور 24 گھنٹے مانیٹرنگ کا حکم دیا
ڈینگی سے متاثرہ مریض کے گھر کے اطراف 15 گھروں میں فومیگیشن اور اسپرے کا فیصلہ
چیف سیکریٹری کا تمام آضلاع میں سرویلنس، ایمرجنسی ریسپانس، اور فیونیگیشن کا کانٹیجنسی پلان مرتب کرنے کا حکم
تمام اسپتالوں اور لیبارٹریز سے حاصل شدہ ڈیٹا میڈیا کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی سیکریٹری صحت کو ہدایت
چیف سیکریٹری سندھ کا ڈینگی سے اموات پر دکھ کا اظہار۔
ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائے۔ آصف حیدر شاہ
درست اور بروقت اعداد و شمار ڈینگی کنٹرول کے اقدامات کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔ آصف حیدر شاہ
چیف سیکریٹری سندھ نے کینٹونمنٹ بورڈز میں بھی فومیگیشن مہم چلانے اور پانی کے ذخائر کی نگرانی کی ہدایت دی
تمام نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں سے ڈینگی کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ حاصل کی جائے۔ چیف سیکریٹری کی محکمہ صحت کو ہدایت
تمام اضلاع میں فومیگیشن مہم کو تیز اور مؤثر بنایا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت
ڈینگی سے بچاؤ کے لیے یوسی سطح پر سرویلنس اور مانیٹرنگ کے اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔ آصف حیدر شاہ
سرکاری اسپتالوں میں ادویات، پلیٹ لیٹس اور ٹیسٹنگ کٹس کا مناسب ذخیرہ یقینی بنایا جائے۔ محکمہ صحت کو ہدایت
مریضوں کے لیے ڈینگی کی مفت تشخیص اور علاج کی سہولیات ہر ضلع میں دستیاب بنانے کی ہدایت۔
عوامی آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے تاکہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ڈینگی سے محفوظ رہیں۔ آصف حیدر شاہ
ڈینگی کیسز کا مکمل ڈیٹا جمع کر کے ایک یومیہ رپورٹ مرتب کی جائے۔ آصف حیدر شاہ
تمام ڈپٹی کمشنرز عوامی شکایات کے ازالے اور صفائی کے انتظامات پر خود نگرانی کریں۔
نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا کر مچھر کی افزائش روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ آصف حیدر شاہ
اسپتالوں میں ڈینگی وارڈز کی فعالیت اور مریضوں کی سہولت پر روزانہ رپورٹ پیش کی جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی محکمہ صحت کو ہدایت
چیف سیکریٹری سندھ کی بلدیاتی اداروں کو صفائی ستھرائی اور فومیگیشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت
سویمنگ پولز کے حوالے سے بھی پالیسی بنائی جائے گی۔ آصف حیدر شاہ
Load/Hide Comments























