
نوٹیفکیشن الرٹ: CDF نوٹیفکیشن میں تاخیر کس نے کی؟ | باجوڑ جرگہ ٹی ٹی پی سے لڑنے کے لیے | گورنر کے پی
نوٹیفکیشن الرٹ: CDF نوٹیفکیشن میں تاخیر کس نے کی؟ | باجوڑ جرگہ ٹی ٹی پی سے لڑنے کے لیے | گورنر کے پی
NOTIFICATION ALERT: Who caused delay in CDF notification? | Bajaur jirga to fight TTP | KP Governor
============================
پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد نے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا،صدر آصف علی زرداری
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد نے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا اور 1973ء کا متفقہ آئین ذوالفقار علی بھٹو شہید کا تاریخی تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمریت کے خلاف مزاحمت اور عوامی حقوق کی بحالی پیپلز پارٹی کا تاریخی کارنامہ ہے۔
پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ وفاق کے استحکام اور قومی یکجہتی میں پیپلز پارٹی کا کلیدی کردار ہے اور گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں اصلاحات پارٹی کا اہم کارنامہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی اور زمین، مزدور، تعلیم اور سماجی انصاف کی تاریخی اصلاحات پارٹی کی شناخت ہیں۔ ایم آر ڈی سے اے آر ڈی تک پیپلز پارٹی جمہوری ارتقا ءکی معمار رہی ہے اور چارٹر آف ڈیموکریسی اور اٹھارویں ترمیم پارٹی کا جمہوری ورثہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں پیپلز پارٹی کی شمولیت اہم ہے اور پارٹی ہمیشہ مزدور، کسان، خواتین اور اقلیتوں کی آواز رہی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ محروم طبقات کی شمولیت پارٹی کے مشن کا مرکز ہے اور جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کے عزم کی تجدید کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین و اقلیتوں کی بااختیاری پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور کارکنان جمہوری اتحاد کو برقرار رکھیں۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک روادار، روشن خیال پاکستان کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس پوسٹ کو شیئر کریں
======================
پٹرول 2 اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لٹر کمی
پٹرول 2 اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لٹر کمی
اسلام آباد(کامرس رپورٹر)حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی،پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2روپےکی کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لٹر ہوگی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے79 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے65 پیسے مقرر کی گئی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔























