میرپور خاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان سندھ کے صوبائی رہنما اشفاق احمد اشفی نے پاکستان میڈیا کونسل میرپور خاص ڈویژن کے چیئرمین محمد اسماعیل خلجی سے ملاقات میں بتایا کہ منشیات و نفسیاتی ذہنی بیماریوں کا الفجر میڈیکل سینٹر پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں فری کیمپ منعقد کیا گیا ۔جس میں ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس لاہور ڈویژن لیفٹیننٹ کرنل مہر فیصل لک ( ر ) نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خصوصی شرکت کی ۔جبکہ علاقہ کے معززین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ منشیات کے مریضوں کو ڈاکٹر محمد ریاض نے چیک کیا۔ اور ذہنی و نفسیاتی مریضوں کو ڈاکٹر ثوبیہ رفیق نے چیک کیا۔ اس موقع پر الفجر میڈیکل سینٹر شیخوپورہ کے چیئرمین اور ممبر صوبائی نارکوٹس کنٹرول کمیٹی حکومت پنجاب نے الفجر میڈیکل سینٹر کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی ۔اور اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس حکومت پنجاب کرنل مہر فیصل لک نے اہل علاقہ اور سینٹر کے عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام جاری رہنے چاہیے۔ تاکہ سول سوسائٹی میں منشیات کی روک تھام اور ذہنی نفسیاتی بیماریوں کی روک تھام ہو سکے۔ اخر میں اکمل اویسی نے مہمان خصوصی کو گلدستہ پیش کیا
Load/Hide Comments























