
کراچی 28 اکتوبر ۔وزیر جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو کی زیرِ صدارت لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری جامعات و تعلیمی بورڈ عباس بلوچ سمیت ڈاکٹر تحمینہ منگھن، ڈاکٹر نصرت شاہ، نیک محمد شیخ اور ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے شرکت کی.اجلاس میں جامعات کی کارکردگی،جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر جامعات سندھ نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق جو جامعات ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل نہیں کریں گی، انہیں آئندہ نئی اسکیمیں نہیں دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے تعلیمی ترقی بری طرح متاثر ہوتی ہے، اس لیے نئی اسکیموں کا اجرا کارکردگی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ جن جامعات نے سابقہ منصوبے کامیابی اور بروقت مکمل کیے، انہیں آئندہ منصوبوں میں ترجیح دی جائے گی۔ اس موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹومیڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں ترقیاتی اسکیموں میں تاخیر پر پروجیکٹ ڈائریکٹر پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا.
اجلاس میں وی سی ڈاکٹر نصرت شاہ نے بتایا کہ چانڈکا میڈیکل کالج میں سینٹرل لائبریری کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے، جو جلد طلبہ کے لیے کھول دی جائے گی۔ لائبریری میں ریسرچ، مطالعہ اور ڈیجیٹل سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ محمد اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے لاڑکانہ میں انسٹیٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اور سکھر میں نرسنگ کالج قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، جو شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے زیرِ نگرانی کام کریں گے، یہ منصوبے صوبے میں طبی تعلیم اور تحقیق کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم سنگِ میل ہوں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں دی بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر میں سینٹرل لائبریری، کمپیوٹر سائنس اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ او جی ڈی سی ایل کے اشتراک سے یونیورسٹی میں اوشین سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ وی سی کے مطابق ایڈمنسٹریشن اور اکوموڈیشن بلاکس کی تکمیل 2026 میں متوقع ہے. ترجمان محکمہ جامعات کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وائس چانسلرز نے بریفنگ میں بتایا کہ میرپورخاص یونیورسٹی میں طلبہ کی سہولت کے لیے چار کمپیوٹر لیبز تعمیر کی جا رہی ہیں اور لائبریری کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے، جبکہ سکھر میں نیوٹریشن انوویشن سینٹر کے قیام کے ذریعے خواتین کو غذائیت، فوڈ سائنس اور ہیلتھ ریسرچ کی جدید تربیت فراہم کی جائے گی۔
صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کی صدارت میں ایس جی ایس پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس
ایس جی ایس کی جانب سے لائیو اسٹاک اور فشریز محکمے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
مشینری اور ادویات کی خریداری میں عالمی معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، محمد علی ملکانی
ایس جی ایس کے ساتھ معاہدے کے ذریعے معائنہ اور معیار کے نظام کو بہتر بنانے کا اعلان
کراچی 28 اکتوبر ۔ سندھ حکومت عالمی بینک کے تعاون سے شروع ہونے والے تمام منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے صوبے کی ترقی کے ساتھ ساتھ منصوبوں میں شفافیت کو بھی اہمیت دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک اور فشریز محمد علی ملکانی نے منگل کے روز اپنے دفتر میں ایس جی ایس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں سیکریٹری لائیو اسٹاک و فشریز ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی، طحہٰ امین (اسسٹنٹ منیجر ایس جی ایس)، مرتضیٰ عارباڻي، ماہرہ یامین، احمد رضا، مدحیہ گلفام اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ایس جی ایس کے ماہرین کے وفد نے صوبائی وزیر کو وفاقی اور صوبائی سطح پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور یقین دلایا کہ وہ لائیو اسٹاک اور فشریز محکمے میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر چھوٹے بڑے منصوبوں میں اپنی سروسز فراہم کریں گے، تاکہ منصوبوں کی کارکردگی بہتر ہو اور عالمی معیار کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اشیاء کی جانچ کی جا سکے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لائیو اسٹاک اور فشریز محکمے میں عالمی بینک کے منصوبوں سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں میں مشینری اور ادویات کی خریداری شفاف ہو اور ان کا معیار عالمی سطح کے مطابق ہو۔ اسی مقصد کے لیے ہم صاف اور شفاف منصوبے تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید لیبارٹریاں قائم کی جا رہی ہیں، جانوروں کی بیماریوں کے علاج کے لیے بیرونِ ملک سے ادویات درآمد کی جاتی ہیں، جبکہ کچھ ادویات مقامی سطح پر بھی تیار کی جاتی ہیں۔ ان تمام ادویات کا معیار عالمی سطح کا ہونا چاہیے تاکہ سندھ کے عوام کے جانوروں میں پیدا ہونے والی ہر بیماری پر مؤثر طور پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایس جی ایس کے ساتھ ایسا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جس کے تحت تمام اشیاء کے معائنے، معیار، کوالٹی اور مقدار کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے ایس جی ایس اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے اپنی تکنیکی مہارت کے مطابق معیار کا تعین کرے تاکہ ہم اپنے منصوبوں میں شفافیت کی مثال قائم کر سکیں۔
ہینڈآؤٹ نمبر 1174۔۔۔
ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401
کراچی
مور خہ 28اکتوبر 2025
درخواست برائے ٹکرز
· صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کی صدارت میں ایس جی ایس پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس
· سندھ حکومت عالمی بینک کے تعاون سے منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی اور شفافیت کو ترجیح دے رہی ہے، محمد علی ملکانی
· ایس جی ایس کی جانب سے لائیو اسٹاک اور فشریز محکمے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
· اجلاس میں منصوبوں کے معیار اور کارکردگی بہتر بنانے پر تبادلہ خیال
· مشینری اور ادویات کی خریداری میں عالمی معیار کو یقینی بنایا جائے گا، محمد علی ملکانی
· جانوروں کی بیماریوں کے علاج کے لیے جدید لیبارٹریاں قائم کی جا رہی ہیں، وزیر لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی
· کچھ ادویات مقامی سطح پر تیار کی جا رہی ہیں، معیار عالمی سطح کا ہونا چاہیے، محمد علی ملکانی
· ایس جی ایس کے ساتھ معاہدے کے ذریعے معائنہ اور معیار کے نظام کو بہتر بنانے کا اعلان
· سندھ حکومت منصوبوں میں شفافیت کی مثال قائم کرنا چاہتی ہے، محمد علی ملکانی
· ایس جی ایس اپنے وسائل اور مہارت سے اشیاء کے معیار کا تعین کرے گی، محمد علی ملکانی
ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401
کراچی
مور خہ 28اکتوبر 2025
سندھ میں6 لاکھ سےزائد عطائی ڈاکٹرز،ایچ آئی وی کے3995بچوں کےرجسٹرڈ کیسز، وزیرِصحت عذرا پیچوہو کاایچ آئی وی پراجلاس میں پولیس اور ڈی سیزکوغیر قانونی عطائی ڈاکٹرزکے سخت خلاف کریک داؤن کاحکم
حاملہ خواتین کی اسکریننگ لازمی قرار،ڈی سیلنگ برداشت نہیں،اگرکسی ایم این اےیاایم پی اے کی سفارش آئے تومجھے بتائیں،میں خود نمٹ لوں گی،وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو
کراچی28 اکتوبر۔وزیرِ صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیرصدارت سندھ بھر میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز اور پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز نے آن لائن شرکت کی جبکہ سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر احسن قوی، سیکریٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر درِ ناز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سی ڈی سی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر صحت کو صوبے بھر میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر بریفنگ دی گئی جس میں ایچ آئی وی کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر صحت کو بتایا گیاکہ اس وقت صوبے بھر میں 6 لاکھ سے زائد عطائی ڈاکٹرز سرگرم ہیں جن میں 40 فیصد کراچی میں ہیں۔ ایچ آئی وی سے متاثرہ 3995 بچوں کے رجسٹرڈ کیسز ہیں جن میں صرف لاڑکانہ میں 1144 متاثرہ بچے شامل ہیں جبکہ شکارپور میں 509، شہید بےنظیر آباد 256، میرپورخاص 228 جبکہ ہر ضلع میں درجنوں کیسز موجود ہیں۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کر رہا ہے جس کی بنیادی وجوہات ہم جنس پرستی، عطائی ڈاکٹرز، غیرقانونی کلینکس، غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکس، آلودہ انجیکشنز، کینولا سینٹرز، حجاموں کے استعمال شدہ بلیڈز، سرنجز کی ری پیکنگ، اسپتالوں کے ویسٹ کی فروخت اور غیر ذمہ دار طبی عمل ہیں۔ اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تمام ایس ایس پیز اور ڈپٹی کمشنرز کو سخت ہدایات جاری کیں کہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل بند کیے جائیں۔ عوام کی جان سے کسی کو کھیلنے نہیں دینگے۔ زیرو ٹالرنس کی پالیسی نافذ ہوگی۔ کوئی سفارش نہیں چلے گی۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن، پولیس اور ڈی سیز غیر قانونی عطائی ڈاکٹرزکے خلاف سخت کریک داؤن شروع کریں۔ اگر کسی ایم این اے یا ایم پی اے کی سفارش آئے تو مجھے بتائیں۔ میں خود نمٹ لوں گی۔ وزیر صحت نے حکم دیا کہ حاملہ خواتین کی اسکریننگ لازمی قرار دی جائے تاکہ ماں سے بچے میں وائرس کی منتقلی روکی جا سکے۔ سندھ ہیلتھ کیئر جن مراکز سیل کرے انہیں دوبارہ کھولنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ اسپتال ویسٹ کی فروخت فوری بند کی جائے۔ تمام غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکس کو فوری بند کرکے لائسنس یافتہ مراکز کی لسٹ فراہم کی جائے۔ خون کی وقتی اسکریننگ ہونا ضروری عمل ہے۔ ناقص آلات سے کیے جانے والے دانتوں کے علاج، گھر پر ختنے، سرنجز کا دوبارہ استعمال اور کوڑا چننے والے بچوں کا اسپتال ویسٹ سے متاثر ہونا بڑے خطرات ہیں۔وزیر صحت عذرا پیچوہو نے پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں کہ منشیات استعمال کرنے والوں اور دیگر حساس انسانوں کو ہراساں نہ کرنے دیاجائے اور انہیں آگاہی دی جائے، آہستہ آہستہ اس عمل کو ختم کیا جائے کیونکہ یہ بیمار لوگ ہیں اور صحت مند ماحول تک ان کی رسائی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے حکم دیا کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ضلعی سطح پر نگرانی کا نظام مضبوط بنائےاور کسی بھی طرح کی ڈیسےلنگ منظور نہیں ہوگی۔ پولیس، ایڈمنسٹریشن، صحت کے اداروں اور سی بی اوز پر مشتمل مشترکہ حکمت عملی ہی اس وبا کو روک سکتی ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ سندھ حکومت ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کے آگے دیوار بن کر کھڑی ہے اور کسی کو بھی عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ہینڈآؤٹ نمبر 1175۔۔۔ ایم۔ ڈبلیو
ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401
کراچی
مور خہ 28اکتوبر 2025
درخواست برائے ٹکرز
· کراچی:وزیرِصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیرصدارت ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز اور پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس
· کراچی:اجلاس میں صوبے بھرکے ڈپٹی کمشنرز اورایس ایس پیز کی آن لائن شرکت
· کراچی:اجلاس مین سی ای اوسندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر احسن،سیکریٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر درِناز، ایڈیشنل ڈائریکٹر سی ڈی سی کی شرکت
· کراچی:اجلاس میں وزیر صحت کوصوبےبھرمیں ایچ آئی وی کےبڑھتے ہوئے کیسز پر بریفنگ دی گئی
· کراچی:اس وقت صوبے بھر میں 6 لاکھ سے زائد عطائی ڈاکٹرز ہیں جن میں سے40 فیصد کراچی میں ہیں،وزیر صحت کو بریفنگ
· کراچی:ایچ آئی وی سےمتاثرہ 3995بچوں کےرجسٹرڈ کیسز ہیں جن میں صرف لاڑکانہ میں 1144 متاثرہ بچے شامل ہیں، وزیر صحت کو بریفنگ
· کراچی:شکارپور میں 509، شہید بےنظیر آباد 256، میرپورخاص 228 جبکہ ہر ضلع میں درجنوں کیسز موجود ہیں، وزیر صحت کو بریفنگ
· کراچی:ایچ آئی وی کی وجوہات عطائی ڈاکٹرز، غیرقانونی کلینکس، غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکس، ہم جنس پرستی،آلودہ انجیکشنزکینولا سینٹرزہیں،وزیر صحت کو بریفنگ
· کراچی:حجاموں کے استعمال شدہ بلیڈز،سرنجز کی ری پیکنگ، اسپتالوں کے ویسٹ کی فروخت اور غیر ذمہ دار بھی ایچ آئی وی کی وجہ ہے، وزیر صحت کو بریفنگ
· کراچی:عوام کی جان سےکھیلنےکی اجازت نہیں،زیروٹالرنس پالیسی،کوئی سفارش نہیں چلے گی، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو
· کراچی:سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن،پولیس اور ڈی سیز غیر قانونی عطائی ڈاکٹرزکے خلاف سخت کریک داؤن شروع کریں، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا حکم
· کراچی:اگرکسی ایم این اےیاایم پی اے کی سفارش آئے تومجھے بتائیں،میں خود نمٹ لوں گی،وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو
· کراچی:حاملہ خواتین کی اسکریننگ لازمی قرار دی جائے تاکہ ماں سے بچے میں وائرس کی منتقلی روکی جا سکے، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو
· کراچی:سندھ ہیلتھ کیئر جن مراکز کوسیل کرے انہیں دوبارہ کھولنے والوں کو گرفتار کیا جائے، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو
· کراچی:تمام غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکس کو فوری بند کرکے لائسنس یافتہ مراکز کی لسٹ فراہم کی جائے، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو
· کراچی:ناقص آلات کااستعمال،دانتوں کے علاج، گھر پر ختنے،سرنجز کا دوبارہ استعمال اور کوڑا چننے والے بچوں کا اسپتال ویسٹ سے متاثر ہونا بڑے خطرات، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو
· کراچی:سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ضلعی سطح پر نگرانی کا نظام مضبوط بنائے،کسی بھی طرح کی ڈیسےلنگ منظور نہیں ہوگی، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو
· کراچی:پولیس،ایڈمنسٹریشن،صحت کےاداروں اورسی بی اوزپرمشتمل مشترکہ حکمت عملی ہی اس وبا کو روک سکتی ہے، ڈاکٹر عذرا پیچوہو
· کراچی:حکومت ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کے آگے دیوار، عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو
ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401
کراچی
مور خہ 28اکتوبر 2025
درخواست برائے ٹکرز
· وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اعلی سطحی اجلاس
· وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں صفائی سٿھرائی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا
· وزیر بلدیات کا سندھ کے تمام اضلاع میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے پر کیلئے سخت ہدایات جاری
· وزیر بلدیات ناصر شاہ کا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی سی لاڑکانہ ، ڈی جی ایس بی سی اے، سینئر میمبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر متعلقہ افسران سے ٹیلی فونک رابطہ
· نجی کمپنی معاہدے کی پاسداری کرے بصورت دیگر معاہدہ منسوخ کیا جاسکتا ہے: وزیر بلدیات سید ناصر شاہ
· نجی کمپنی کے تمام جائز مسائل حل کیے جائیں گے، اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں: سید ناصر شاہ کی ہدایات
· نجی کمپنی سے ناجائز ڈیمانڈ یا پیسے طلب کرنے کی شکایات پر متعلقہ افسران و ملازمین کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے، سید ناصر حسین شاہ
· کارکردگی نہ دکھانے والے افسران و ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی: وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ
· چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن “صاف ستھرا اور سرسبز سندھ” کو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ حقیقی روپ دینے کیلئے کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے: ناصر شاہ
· عوام کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے ریلیف دینے کے لیئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا محکمہ اہم کردار ادا کر رہا ہے: سید ناصر حسین شاہ
· وزیر بلدیات کا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول کا دورہ: کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت
· سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز اداروں کے ساتھ رابطے اور مشاورت کا مربوط مکینیزم بنائے: وزیر بلدیات سندھ
· سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ تمام کنٹونمنٹ بورڈ، ڈی ایچ اے، ٹاؤنز اور یونین کونسلز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے: وزیر بلدیات کی ہدایات
· سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے واجبات کے ای کے ذریعے موصول کرنے کی تجویز وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے مسترد کردی
· کے ای کے مہنگے ٹیرف سے پریشان عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈال سکتے: سید ناصر حسین شاہ
· سندھ بلڈنگ کنٹرول ھائے ریز بلڈنگز یا بڑے رہائشی منصوبوں میں ویسٹ اسٹوریج کی گنجائش نہ رکھنے والوں کے نقشے منظور نہ کرے: وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات
· آئندہ رہائشی منصوبوں میں گاربیج اسٹوریج کی گنجائش کے علاؤہ گرین انرجی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنایا جائے: سید ناصر حسین شاہ
· گھوسٹ ملازمین، کام نہ کرنے اور کارکردگی نہ دکھانے والے افسران و ملازمین کی اداروں میں کوئی گنجائش نہیں ہے: سید ناصر حسین شاہ
ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401
کراچی
مور خہ 28اکتوبر 2025
درخواست برائے ٹکرز
· سندھ حکومت کا کراچی کے بعد حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
· سندھ کے مزید تین اضلاع میں پیپلز بس سروس کے دائرے کو مزید وسعت دینے کا بھی فیصلہ
· یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھولنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا
· کراچی میں گلشن معمار تا ٹاور ای وی بسز کا نیا روٹ شروع کرنے کا بھی اعلان
· سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر اعلیٰ افسران شریک
· اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے جاری اور آئندہ منصوبوں کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
· حکومتِ سندھ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، شرجیل انعام میمن
· حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹیز چلانے کی تربیت کا آغاز کیا جا رہا ہے، شرجیل انعام میمن
· خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹیز چلانے کی تربیت نجی کمپنی کے اشتراک سے دی جائے گی، شرجیل انعام میمن
· یہ تربیت صرف نقل و حرکت کا ذریعہ نہیں بلکہ خواتین کی خودمختاری اور روزگار کے مواقع بڑھانے کی سمت ایک اہم قدم ہے، شرجیل انعام میمن
· ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین کو مفت ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے تاکہ انہیں کسی مالی بوجھ کا سامنا نہ ہو، شرجیل انعام میمن
· یلو لائن بی آر ٹی کا اہم سیکشن تاج حیدر پل مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، شرجیل انعام میمن
· گلشن معمار سے ٹاور تک پندرہ ای وی بسوں پر مشتمل نیا روٹ شروع کیا جا رہا ہے، جو شہریوں کو جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرے گا، شرجیل انعام میمن
· خیرپور، شکارپور اور نوشہروفیروز میں بھی پیپلز بس سروس کے تحت بیس نئی بسیں چلائی جائیں گی تاکہ سندھ کے دیگر شہروں کو بھی معیاری سفری سہولیات میسر آئیں، شرجیل انعام میمن
· ڈبل ڈیکر اور ای وی بسوں کی نئی کھیپ جلد کراچی پہنچنے والی ہے، شرجیل انعام میمن
· دسمبر میں ای وی ٹیکسی سروس کا آغاز کیا جائے گا، شرجیل انعام میمن
· ابتدائی مرحلے میں تیس پنک ای وی ٹیکسیوں کے لیے خواتین ڈرائیورز کی تربیت کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، شرجیل انعام میمن
ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401
کراچی
مور خہ 28اکتوبر 2025
کراچی 28 اکتوبر۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وزیر بلدیات سندھ نے کراچی میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیااورکراچی سمیت دیگر اضلاع میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری کی۔ اس موقع پر ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے انہیں صفائی آپریشن سے متعلق مکمل بریفنگ دی۔اس موقع پر نجی کمپنیز کے عہدیداران اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ انہوں نے اجلاس کے دوران سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی سی لاڑکانہ، ڈی جی ایس بی سی اے، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر متعلقہ افسران سے ٹیلی فونک رابطے کرکے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی کی فیس کے الیکٹرک کے ذریعے موصول کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے مہنگے ٹیرف سے پریشان عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈال سکتے۔وزیر بلدیات سندھ نے اجلاس میں نجی، کمپنیزکو ہدایت کی کہ وہ صفائی کا معیار بہتر بنانے اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے اپنے ریسورسس اور سینٹری ورکرز معاہدے کے مطابق تعینات کرکے معاہدے کی پاسداری کریں بصورت دیگر معاہدہ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز، اداروں کے ساتھ رابطے اور مشاورت کا مربوط مکینیزم بنائیں اور کنٹونمنٹ بورڈ، ڈی ایچ اے، ٹاؤنز اور یونین کونسلز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔سندھ بلڈنگ کنٹرول ہائی ریز بلڈنگز یا بڑے رہائشی منصوبوں میں ویسٹ اسٹوریج کی گنجائش نہ رکھنے والوں کے نقشے منظور نہ کرے۔آئندہ رہائشی منصوبوں میں گاربیج اسٹوریج کی گنجائش کے علاوہ گرین انرجی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ شہریوں کوآلودگی سے پاک ماحول فراہم کرسکیں۔ صفائی کے لئے پائیدار نظام، ری سائیکلنگ و دیگر اقدامات کے لئے حکمت عملی مرتب دیں۔جبکہ نجی کمپنی کے تمام جائز مسائل حل کیے جائیں گے، اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نجی کمپنی سے ناجائز ڈیمانڈ یا پیسے طلب کرنے کی شکایات پر متعلقہ افسران و ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اورکارکردگی نہ دکھانے والے افسران و ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی ہوگی۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن ”صاف ستھرا اور سرسبز سندھ” کو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ حقیقی روپ دینے کیلئے کلیدی کردار ادا کرے۔بعد ازاں وزیر بلدیات نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول کا دورہ کیا اور مانیٹرنگ سسٹم کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین، کام نہ کرنے اور کارکردگی نہ دکھانے والے افسران و ملازمین کی اداروں میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ہینڈآؤٹ نمبر 1176۔۔۔
ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401
کراچی
مور خہ 28اکتوبر 2025
یورپی یونین کے وفد کا پی ڈی ایم اے سندھ کا دورہ
صوبے میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں میں سندھ کی پیش رفت کو سراہا گیا
کراچی 28 اکتوبر۔یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اور یورپی سول پروٹیکشن اینڈ ہیومینیٹیرین ایڈ آپریشنز پاکستان ٹیم پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلڈنگ انسٹیٹیوشنل کیپیسٹی اینڈ ریزیلینس اگینسٹ نیچرل ڈیزاسٹرز (BRAND) منصوبے کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ یہ وفد یورپی پارلیمنٹ کے رکن لوکس مینڈل کی قیادت میں آیا تھا۔ BRAND منصوبہ ویل تھنگر ہلفی (WHH) اور CESVI کی مشترکہ عملداری میں جاری ہے، جسے ECHO کی مالی معاونت حاصل ہے۔ اس منصوبے کا مقصد سندھ میں آفات سے نمٹنے کے ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانا، ڈیجیٹلائزیشن اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا اور کمیونٹیز کی مزاحمتی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔ یہ منصوبہ جون 2023 سے دسمبر 2025 تک جاری رہے گا اور صوبے بھر میں تقریباً 30 لاکھ سے زائد افراد کو براہِ راست فائدہ پہنچا۔ اس کے پائلٹ منصوبے دادو اور میرپور خاص میں چل رہے ہیں۔ وفد کا استقبال ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سندھ سید سلمان شاہ نے کیا۔ اس موقع پر پی ڈی ایم اے سندھ کے سینیئر افسران اور شراکت دار اداروں کے نمائندوں نے وفد کو منصوبے کے تحت حاصل کامیابیوں اور سنگِ میل کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ سید سلمان شاہ نے یورپی یونین اور ECHO کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ: ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور بین الادارہ جاتی کوآرڈینیشن، سندھ میں آفات سے نمٹنے کے مؤثر نظام کے لیے نہایت اہم ہیں۔” وفد کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ: “پی ڈی ایم اے سندھ نے 2019 میں آفات سے نمٹنے کے لیے رضاکاروں کو شامل کرنے کا عمل شروع کیا۔ ہم نے رضاکاروں کی رجسٹریشن شروع کی ہے جنہیں تربیت دی جائے گی تاکہ وہ ہنگامی صورتحال میں بر وقت ردِعمل دے سکیں۔ فی الوقت ہم رضاکارانہ نظام کے ماڈیولز میں کچھ ترامیم پر کام کر رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ: “سندھ میں 93 فیصد آبادی کو موبائل فون تک رسائی حاصل ہے جبکہ 68 فیصد افراد اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی موبائل ایپلی کیشن کے بارے میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام اسے استعمال کرنا شروع کریں۔” ڈی جی نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال میں پی ڈی ایم اے نے ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیوں کے ذریعے آگاہی پیغامات بھیجے لیکن یہ طریقہ کار مہنگا ثابت ہوا۔ اس کے ساتھ ہم نے روایتی ذرائع مثلاً ضلعی انتظامیہ، ایف ایم ریڈیو اور لاؤڈ اسپیکرز کا بھی استعمال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ: “ہم نے تعلیمی نصاب میں بھی آفات اور تیاری سے متعلق اسباق شامل کیے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے انٹرایکٹو نقشے میں وہ معلومات بھی شامل کر دی گئی ہیں جن کے ذریعے عوام اپنے علاقے کی صورتحال، آفات کے اثرات، ریلیف کیمپس، اور ایمرجنسی رابطہ نمبرز کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔” وفد میں شامل دیگر اراکین میں ٹوماس زدیچووسکی، رابرٹ بیڈرون (نائب چیئرمین DEVE)، خوان فرنینڈو لوپیز آگویلر (اسپین)، رین ہولڈ لوپاتکا (آسٹریا)، طہینی تھمننگوڈا (پاکستان میں یورپی کمیشن کے انسانی ہمدردی کے دفتر کی سربراہ)، ازابیل (ہیڈ آف پروگرامز WHH)، بابر علی (ڈی آر آر ایڈوائزر WHH) اور فرحان احمد خان (کنٹری ڈائریکٹر CESVI) شامل تھے۔ اجلاس کا اختتام باہمی عزم کے ساتھ ہوا کہ مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں ڈیجیٹل اختراعات کو فروغ دیا جائے گا، اور صوبے میں پائیدار لچک پیدا کی جائے گی تاکہ آئندہ ہنگامی صورتحال کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔
ہینڈآؤٹ نمبر 1177۔۔۔ اے۔کے
ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401
کراچی
مور خہ 28اکتوبر 2025
کراچی28 اکتوبر ۔سندھ حکومت نے کراچی کے بعد حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی پیپلز بس سروس کے دائرہ کار کو مزید تین اضلاع تک بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے، تاج حیدر پل، کو عوام کے لیے کھولنے اور گلشن معمار سے ٹاور تک ای وی بسز کے نئے روٹ کے آغاز کا اعلان بھی کیا گیا۔یہ فیصلے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک اہم اجلاس میں کیے گئے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے جاری اور آئندہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹیز چلانے کی تربیت ایک نجی کمپنی کے اشتراک سے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تربیت نہ صرف نقل و حرکت کے لیے سہولت فراہم کرے گی بلکہ خواتین کی خودمختاری اور روزگار کے مواقع بڑھانے کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔ ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین کو مفت ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے تاکہ انہیں کسی مالی بوجھ کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ یلو لائن بی آر ٹی کا اہم سیکشن تاج حیدر پل مکمل ہو چکا ہے اور جلد عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ گلشن معمار سے ٹاور تک پندرہ ای وی بسوں پر مشتمل نیا روٹ شروع کیا جا رہا ہے جو شہریوں کو جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ خیرپور، شکارپور اور نوشہروفیروز میں بھی پیپلز بس سروس کے تحت بیس نئی بسیں چلائی جائیں گی تاکہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی معیاری سفری سہولیات دستیاب ہوں۔شرجیل انعام میمن نے مزید بتایا کہ ڈبل ڈیکر اور ای وی بسوں کی نئی کھیپ جلد کراچی پہنچنے والی ہے، جبکہ دسمبر میں ای وی ٹیکسی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں تیس پنک ای وی ٹیکسیوں کے لیے خواتین ڈرائیورز کی تربیت کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔
ہینڈآؤٹ نمبر 1178۔۔۔
ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401
کراچی
مور خہ 28اکتوبر 2025
کراچی28 اکتوبر ۔سندھ حکومت نے یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹرساؤتھ کراچی میں چیس، تائیکوانڈو اور سیلف ڈفینس کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے 8 کروڑ 52 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر ساؤتھ کا افتتاح کیا. افتتاحی تقریب میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر سمیت محکمہ کھیل کے اعلیٰ افسران شریک تھے جن میں چیف انجنیئر اسلم مہر، ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق، ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر معیز سومرو، ڈی ایس اوز فرید علی، اسماعیل شاہ، شکیل احمد، حاجرا نواب،محمد عثمان حنا راجپوت، اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر کھیل سندھ نے ایک روزہ خواتین کرکٹ میچ، گرلز و بوائز تائیکوانڈو، اسنوکر، چیس اور ٹیبل ٹینس کے ایونٹس کا بھی دورہ کیا۔ ان مقابلوں میں 300 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ جیتنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز، میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں لائبریری، ٹیبل ٹینس، اسنوکر، آڈیٹوریم، جم، کمپیوٹر روم اور کمپیوٹر لیب جیسی جدید سہولیات نوجوانوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔ کراچی کے ضلع جنوبی میں اس نوعیت کا کوئی سینٹر موجود نہیں تھا، اب نوجوان یہاں آکر ممبرشپ لے سکیں گے۔ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی بات کی گئی ہے جبکہ اسپورٹس سٹی کی زمین کے لیے کمشنر کراچی کو خط لکھا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا کرکٹ میچ، تائیکوانڈو، اسنوکر سمیت متعدد ایونٹس کا انعقاد کرایا جاچکا ہے اور جہاں بھی کھیلوں سے متعلق شکایت ہو تو فوری نوٹس لیا جاتا ہے۔ نیشنل گیمز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر کھیل نے بتایا کہ تیاریوں پر جائزہ لینے کے لیے 3 نومبر کو وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت میں اجلاس ہوگا۔ نیشنل گیمز کے لیے سویمنگ پول سندھ کے حوالے کیے جانے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے، جبکہ سندھ حکومت تمام تر تیاریاں مکمل کرچکی ہے۔سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے لیے مؤثر فیصلے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بطور صدر سندھ اولمپکس انہوں نے بجٹ کے اختیارات جنرل سیکریٹری کو منتقل کردیے ہیں اور اس پر مسلسل نظر بھی رکھی جائے گی۔
ہینڈآؤٹ نمبر 1179۔۔۔آئی۔ایس























