سالانہ تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی سہولت کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی اقدامات
لاہور ہائی وے ڈیژن نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات پر رائیونڈ کے روڈز پر پیچ ور ک برق رفتاری سے مکمل کر لیے
5ارب68 کروڑ روپے کی لاگت سے رائیونڈ کی 70 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے 13پراجیکٹس کی تکمیل
شفاف ٹینڈرنگ کی بدولت 60 کروڑ روپے کی بچت
رائیونڈ کی4 اہم رابطہ سڑکوں کا پیچ ورک اور تمام گڑھے پُر کر دیئے گئے
رائیونڈ میں روڈز کی سائیڈ یں بھی پختہ اور مرمت کی گئی
سالانہ تبلیغی اجتماع سے قبل رائیونڈ شہر اور گردو نواح کے روڈ جگمگانے لگے
سندر رائیونڈ روڈ اجتماع چوک تک پیچ ورک،شولڈر ڈریسنگ اور لین مارکنگ مکمل
میاں جی عبداللہ روڈ،سندر تامرکز 2 کلومیٹر اہم سڑک پر پیچ ورک مکمل کر لیا گیا
پاجیاں بائی پاس تا بچوکی پھاٹک، 11کلومیٹر طویل سڑک کا پیچ ورک اور شولڈر بنا دیئے گئے
تبلیغی اجتماع کے شرکا ء کی آسانی کے لئے سوا دو کلومیٹر ریلوے روڈ کی بھی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رائیونڈ میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے 13پراجیکٹ سے تبلیغی اجتماع کے شرکاء کو آمدورفت اور آسانی اور سہولت
مانگا منڈی، لیک سٹی،صوئے آصل، جیا بگا، سندر، میاں جی عبدللہ روڈ،پاجیاں بائی پاس اور ریلوے روڈ کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی























