میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
خسرہ اور روبیلہ بیماری سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم 17 نومبر سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہے گی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بہتر اور موثر حکمت عملی تشکیل دی جائے یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں خسرہ اور روبیلہ سے بچاؤ کی مہم کو کامیاب بنانے کے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں تمام اسٹیک ہولڈرز، متعلقہ اداروں اور میڈیا کا تعاون درکار ہے جبکہ ضلع انتظامیہ کا مکمل تعاون شامل ہوگا اور کہا کہ ویکسینیٹر کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ اپنی توجہ مہم پر مرکوز رکھیں اجلاس میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران ضلع بھر کے6 ماہ سے5 سال تک کے2لاکھ 47 ہزار بچوں کو خسرہ اور ربیلہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرو اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد فیصل سومرو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سندیپ کمار، ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر جمشید خانزادہ، کمیونیکیشن آفیسر منیر ابڑو، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی (اے) ابراہیم کمہار، ڈی ایم پی پی ایچ ائی( بی ) ریٹائرڈ ونگ کمانڈر محمد فاروق,مفتی شریف سعیدی, ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز مظفر برگڑی, ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوارڈہنیٹرڈاکٹر عالم آزاد ،بچوں کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر زینب، ڈاکٹر صائمہ، ڈاکٹر بینظیر لغاری،ڈاکٹر وجیہہ حسن، ڈاکٹر افشاں میمن،ڈاکٹر فرقان اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments























