
کراچی 01دسمبر ۔اسپیشل انٹیلیجنس یونٹ سی آئی اے اور اسپیشل ٹاسک فورس کراچی نے شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی مجموعی مالیت ایک ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے صوبائی وزیر ایکسائیز مکیش کمار چاولہ اور پولیس افسران کے ہمراہ پیر کراچی پولیس آفیس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے جن کے دوران 508 کلوگرام سے زائد منشیات قبضے میں لی گئیں۔ کارروائی کے دوران 468 چرس کے پیکٹ اور 540 آئس پیکٹ بھی برآمد ہوئے۔ مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 13 ملزمان گرفتار کیے گئے جن میں اے ای ٹی او جاوید شیخ بھی شامل ہے جن کے گھر سے 50 کلو چرس اور 10 کلو آئس برآمد کی گئی۔ اسپیشل ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران چوالیس گھنٹوں میں 14 ٹن مزید منشیات بھی قبضے میں لے لیں ہیں، وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا کہنا تے کہ گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جن کی مدد سے ان کے نیٹ ورک اور گوداموں تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے۔ ملزمان منشیات کی خرید و فروخت اور ترسیل کے منظم گروہوں کا حصہ بتائے جاتے ہیں۔ وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار کے مطابق فورس نے 22 خصوصی آپریشنز بھی کیے جن میں چرس، آئس اور ہیروئن کی بڑی مقدار ضبط کی گئی، جبکہ متعدد گاڑیاں اور دیگر ذرائع بھی قبضے میں لے لیے گئے جو منشیات کی ترسیل کے لئے استعمال ہوتے تھے۔ برآمد شدہ منشیات کو قانونی کارروائی کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، اور شہریوں کی زندگیوں کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے بتایا کہ مزکرہو کارروائی گلستان جوہر اور پاک کالونی میں کی گئی، چودہ ملزمان گرفتار کئے جنکا تعلق بلوچستان سے ہے گرفتار ملزمان پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں،
منشیات فروش سیف الرحمان عرف پپو کے گھر سے پچاس کلو منشیات برآمد ہوئی، ملزم سیف الرحمان کی نشاندہی پر ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے اے ای ٹی او جاوید رشید گرفتار ہوا، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے متعدد اہلکار منشیات فروشی میں ملوث نکلے ہیں ، وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کے اٹھائیس ملازمین گرفتار ہوئے جو نوکریوں سے برطرف ہوئے ہیں پولیس مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش گروہ کے چھپن افراد گرفتار کر چکی ہے ۔عدالتوں پر الزام نہیں لگاتا، قانون سازی بہتر کی ہے کراچی میں امن کی بہتری کے لیے پولیس کوششیں جاری رکھے گی پولیس کے لیے شہر کی ملٹی نیشنل آبادی میں چیلنجز زیادہ ہیں اگلے سال پولیس کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی کچے کے علاقے میں پولیس رٹ کی کمی، جلد آپریشن ہوگا، صوبائی وزیر ایکسائیز مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ہر محکمہ اپنی حدود کے اندر کارروائیاں کرتا ہے بارڈر سے منشیات روکنا اے این ایف کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جسے جڑ سے ختم کریں گے۔وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے پولیس ٹیم، ایڈشنل آئی جی جاوید عالم، ڈی آئی جی عرفان بلوچ، ڈی آیی جی، اور ایس ایس پی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ امجد شیخ اور انکی ٹیم بہترین کام کررہی ہے وزیر داخلہ نے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام دس لاکھ اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔
ہینڈآؤٹ نمبر 1348۔۔۔ ایس۔اے۔جے























