ہوم بیسڈ لیبر یونین کے زیر اہتمام حیدآباد پریس کلب میں پہلا لیبر کنونشن منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی اس موقع پر نظامت کے فرائض ہوم بیسڈ ورکرز یونین (رجسٹرڈ) کی جنرل سیکرٹری محترمہ عرفانہ عبد الجبار نے انجام ادا کئے

ہوم بیسڈ لیبر یونین کے زیر اہتمام حیدآباد پریس کلب میں پہلا لیبر کنونشن منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی اس موقع پر نظامت کے فرائض ہوم بیسڈ ورکرز یونین (رجسٹرڈ) کی جنرل سیکرٹری محترمہ عرفانہ عبد الجبار نے انجام ادا کئے
ہوم بیسڈ ورکرز یونین حیدآباد کی عہدیداران محترمہ سلممہ گل، محترمہ حمیدہ کریم بخش اور محترمہ شاہدہ سولنگی نے اپنے دو دہائیوں پر مشتمل جدوجہد کی تاریخ بیان کرتے ہوئے خواتین محنت کشوں کے مسائل و مشکلات کی نشاندھی کی،
سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن وسیم جمال نے شرکاء کنونشن کو کامیاب لیبر کنونشن منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے محنت کش خواتین بلخصوص ہوم بیسڈ وومن ورکرز کو سیسی میں ہوم بیسڈ ورکرز کی رجسٹریشن کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں سوشل سیکورٹی کے مالی و طبی فوائد سے تفصیلی طور آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ان کی سوشل سیکورٹی میں رجسٹریشن ہو جاتی ہے اور ان کے سوشل سیکورٹی کارڈ بن جاتے ہیں تو وہ اور ان کے اہل خانہ کن کن سماجی تحفظ کے حقدار ہونگے، سیسی کے سینئر ڈائریکٹر کنٹری بیوشن و بینیفٹ ڈاکٹر غلام دستگیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سوشل سیکورٹی کی ہر ممکن کوشش ہے کہ ہوم بیسڈ ورکرز، ڈومیسٹک ورکرز سمیت تمام پلیٹ فارم ورکرز کی سیسی میں جلد از جلد رجسٹریشن ہوسکے اس وقت بڑا مسئلہ ان محنت کشوں کی کنٹری بیوشن کی ادائیگی کا ہے کیونکہ صنعتی و کمرشل اداروں میں کام کرنے والے محنت کشوں کا کنٹری بیوشن تو ان کا آجر ادا کرتا ہے لیکن ہوم بیسڈ ورکرز کی کنٹری بیوشن کی ادائیگی کے لیے کسی نئے طرہقہ کار یا نظام پر کام کرنے کی ضرورت ہے
پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی جنرل وقار احمد میمن نے ہوم بیسڈ ورکرز یونین کی جنرل سیکرٹری محترمہ عرفانہ عبد الجبار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں بغیر وسائل کے اتنا کامیاب کنونشن کرنا بہت بڑی بات یے، انھوں نے سیکٹروں خواتین کا کامیاب کنونشن منعقد کرنے پر عرفانہ عبد الجبار کو مبارکباد پیش کی، انھوں نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے یونین کے عہدیداران و ممبر خواتین کی مستقل مزاجی سے جدوجہد یے،
مہران پروگریسو فیڈریشن کے صدر اور سندہ سوشل سیکورٹی کی گورننگ باڈی کے ممبر واحد شورو، نیشنل ریفائنری کنٹریکٹ ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری شاکر محمود صدیقی، سانکو کے سی سی او سلمان جی ابڑو، سابق ایم پی اے فرحین مغل سمیت دیگر مقررین نے ہوم بیسڈ ورکرز بلخصوص خواتین کے مسائل و مشکلات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں سوشل سیکورٹی سمیت دیگر سماجی تحفظ کے اداروں میں رجسٹریشن کو یقینی بنانے کا مطالبہ پیش کرتے کیا
محترمہ عرفانہ عبد الجبار نے مہمان گرامی کو یونین کی جانب سے اجرک کا تحفہ پیش کیا جب کہ ہوم بیسڈ ورکرز کے مسلسل کام کرنے والی خواتین ورکرز کو ان کی جدوجہد کے اعتراف میں انھیں شیلڈ پیش کیں
محترمہ عرفانہ عبد الجبار نے اس موقع پر کہا کامیاب کنونشن ہماری منزل نہیں ہے ہم نے اپنے حقوق کے حصول تک اس جدوجہد کو جاری رکھنا یے، مجھے امید ہے کہ آج کو مہماں گرامی بلخصوص حکومتی اداروں کے جو نمایندے موجود ہیں وہ اس کاوش میں ہمارا ساتھ دیں گئے،
کنونشن کے آخر میں قرار دادوں کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ گھر مزدور عورتوں کو قانوناً ورکرز تسلیم کرتے ہوئے سوشل سکیورٹی کے ادارے میں رجسٹرڈ کیا جائے، چوڑی کی صنعت سے وابسطہ کام میں مضر صحت کیمیکلز کے استعمال کی روک تھام کی جائے اور صنعت سے وابسطہ محنت کشوں کو خصوصی سہولیات مہیا کی جائیں، انکے حقوق اور حالات کو بہتر بنانے کے لیے ہوم بیسڈ پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے،