ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا پیغام
ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہوگا: بی بی آصفہ بھٹو زرداری
خاتونِ اوّل نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ۱۹۹۴ء میں پاکستان میں پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا تھا
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن آج بھی قومی انسدادِ پولیو مہم کی رہنمائی کر رہا ہے: بی بی آصفہ بھٹو زرداری
پولیو کے خلاف قومی مہم سے میرا ذاتی تعلق ہے، یہ سفر میری والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے شروع کیا تھا: بی بی آصفہ بھٹو زرداری
محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بطور وزیرِاعظم مجھے پولیو کے قطرے پلا کر پاکستان کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا: بی بی آصفہ بھٹو زرداری
پاکستان نے پولیو کے خلاف نمایاں پیش رفت کی ہے مگر ہدف ابھی باقی ہے: بی بی آصفہ بھٹو زرداری
ہر بچہ جس تک ویکسین نہ پہنچے خطرے میں ہے، ہر گھر اور کمیونٹی تک رسائی ضروری ہے: خاتونِ اوّل
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پولیو مہم کے کارکنوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا
خاتونِ اوّل نے بالخصوص خواتین ویکسینیٹرز کے کردار اور خدمات کو سراہا
انہوں نے والدین، سرپرستوں اور کمیونٹی رہنماؤں سے انسدادِ پولیو مہم میں بھرپور تعاون کی اپیل کی
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ متحد ہو کر ہم اپنے بچوں کو محفوظ مستقبل دے سکتے ہیں
#WorldPolioDay























