
(اسلام آباد)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر وقار مہدی سینیٹر مسرور احسن, سینیٹر بلال مندوخیل، سینیٹر اشرف جتوئی، سینیٹر شہادت اعوان اور دیگر سینیٹرز چیئرمین سینیٹ کے دفتر میں پیپلزپارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹ رہے ہیں
=======================
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس، اہم فیصلے
کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کردی گئی
ڈی ایچ اے پائپ لائن کےلیے پانی کے نرخوں میں کمی کی منظوری
زمینوں کے ریکارڈ کو بلاک چین پر منتقل کرنے کے منصوبے کی اصولی منظوری
تھر ریلوے منصوبے کےلیے سندھ کے حصے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری
سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں سنگین بےقاعدگیوں پر کارروائی کا حکم
وزیراعلیٰ نے مکمل آڈٹ اور ملوث کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کے احکامات دے دیے
عوامی فنڈز کا تحفظ اور احتساب یقینی بنایا جائےگا، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (یکم دسمبر): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے 27 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا اور فیصلے کیے جن میں تھر کول فیلڈ سے چھور تک ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے 6.6 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری، شمسی منصوبے میں مبینہ فراڈ میں ملوث کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم اور براؤن فیلڈ سائٹس کے استعمال، کاربن فنانس کے حصول اور ماحول دوست حل کو ترجیح دینے کی حکمتِ عملی کی توثیق شامل ہے۔
کابینہ نے کراچی میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری بھی دی اور ڈی ایچ اے کے لیے پانی کے نرخ 0.75 روپے فی گیلن سے کم کرکے 0.60 روپے فی گیلن کر دیے۔ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، صوبائی وزراء، مشیران، معاونینِ خصوصی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ڈی ایچ اے پائپ لائن منصوبے کے لیے پانی کی فروخت کے نرخوں میں ترمیم
کابینہ نے مقامی حکومت کے محکمے کی جانب سے ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی کو پانی کی فروخت کے نرخ میں ترمیم کی تجویز پر غور کیا جو “ڈملوٹی سے ڈی ایچ اے تک پائپ لائن بچھانے اور پمپنگ اسٹیشن، فور بے، فلٹریشن پلانٹ اور متعلقہ کاموں کی تعمیر (حکومت سے حکومت کے معاہدے کے تحت)” کے منصوبے سے متعلق ہے۔
ابتدائی طور پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کو فراہمی کے لیے پانی کی قیمت 0.85 روپے فی گیلن مقرر کی تھی جسے کابینہ نے منظور کیا تھا اور اسے منصوبے کی تکمیل کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے 10.566 ارب روپے کی قرض معاونت کی شرط بھی بنایا گیا تھا۔
ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات کے بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے قیمت 0.60 روپے فی گیلن مقرر کرنے کی تجویز دی جبکہ ادائیگی کا دس سالہ شیڈول برقرار رکھا۔ نیا نرخ ڈی ایچ اے کے لیے لاگت میں کمی اور منصوبے کی مالی پائیداری کے درمیان توازن پیدا کرنے کے لیے تجویز کیا گیا کیونکہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی پہلے ہی بووزرز کے ذریعے 0.75 روپے فی گیلن کے حساب سے پانی مہیا کر رہی ہے۔ کابینہ نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے نیا نرخ 0.60 روپے فی گیلن منظور کر لیا۔
توثیق شدہ حقوق کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور زمینوں کے ای۔ٹرانسفر کا نظام
سندھ کابینہ نے صوبے کے لینڈ مینجمنٹ کو مکمل طور پر جدید بنانے کے ایک بنیادی منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت بورڈ آف ریونیو نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کو ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سسٹم تیار کرنے اور نافذ کرنے کا کام سونپا ہے۔ پائلٹ مرحلے میں ڈیٹا انٹری تقریبا مکمل ہو چکی ہے اور واضح منصوبہ ہے کہ تین سال میں یہ نظام صوبے کے تمام اضلاع تک وسیع کیا جائے۔
ان تبدیلیوں کے دوران حکومت موجودہ تمام لینڈ ریکارڈ کی تصدیق اور دوبارہ تحریر کرے گی اور انہیں بلاک چین پر مبنی ڈیجیٹل ڈیٹا بیس میں منتقل کرے گی۔ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی سافٹ ویئر کی تیاری اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ اس تبدیلی کی نگرانی کے لیے سندھ لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے قیام کی تجویز بھی شامل ہے جو زمین کی منتقلی کے مکمل ڈیجیٹل عمل کو یقینی بنائے گی۔ پلیٹ فارم کا نادرا، وفاقی بورڈ آف ریونیو اور جغرافیائی معلوماتی نظام کے ساتھ انضمام کیا جائے گا تاکہ زمین کی حدود کو نقشے پر دکھایا جا سکے۔
اس وقت سندھ میں زمین کی رجسٹریشن ایک پیچیدہ کاغذی عمل، متعدد اداروں کی شمولیت اور بدعنوانی کے مواقع پر مبنی ہے۔ نئے نظام کے تحت شہری آن لائن پورٹل پر دستاویزات اپ لوڈ کریں گے، بائیومیٹرکس سے شناخت کی تصدیق کریں گے فیسیں ادا کریں گے اور ڈیجیٹل زمین کا ٹائٹل حاصل کریں گے جو بلاک چین پر محفوظ رہے گا۔
اس نظام کے نفاذ کے لیے حکومت نے موجودہ لینڈ ریونیو قوانین میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی کہ ترمیمی بل تیار کرکے کابینہ میں پیش کریں تاکہ صوبے میں شفاف اور مکمل ڈیجیٹل زمین رجسٹریشن نظام بنایا جا سکے۔ مزید یہ بھی تجویز کیا گیا ہے























