بھارت کے شہربنگلورو میں واقع بلند وبالا عمارت کی چوٹی پربنی یہ حویلی اپنےمنفردڈیزائن کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔۔
اس عمارت کی چھت پروائٹ ہاؤس طرزکی ایک نقل کھڑی ہے، مگر اسکا مستقبل اب تک ایک راز میں لپٹا ہوا ہے۔۔
یہ عمارت بھارتی کاروباری شخصیت وجے مالیا کی ملکیت ہےاوردنیا کے سب سے عجیب و غریب گھروں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔۔
وجے مالیا نے تقریباً 30.8 ملین ڈالر کی لاگت سے یہ وائٹ ہاؤس کی نقل 33 منزلہ اپارٹمنٹ کمپلیکس کی چھت پر تعمیر کروائی،جوبنگلورو کی سڑکوں کےاوپر بلند ہے۔۔
وجے مالیا، جو ایک وقت میں “کنگ آف گُڈ ٹائمز” کے نام سے مشہورتھے،نےاس فضائی محل کی تعمیر میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔۔
امریکی صدر کےمشہور گھر واٸٹ ہاٶس سے متاثر ہو کرانہوں نے اس کا اپنا ایک ورژن بنایا، البتہ یہ زمین پر نہیں بلکہ آسمان کے قریب ہے،اور مناظر بھی کہیں بہتر ہیں۔۔
Load/Hide Comments























